Live Updates

مسلم لیگ ن چھوٹی ریس کا نہیں بڑی ریس کا گھوڑا ہے، مریم نواز

کیا چودھری پرویز الٰہی آپ کے وزیراعلیٰ ہوسکتے ہیں؟ صحافی کا سوال، پنجاب میں اب مسلم لیگ ن کی ہی حکومت آئے گی، مرکزی نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا جواب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 8 مارچ 2021 00:13

مسلم لیگ ن چھوٹی ریس کا نہیں بڑی ریس کا گھوڑا ہے، مریم نواز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مارچ 2021ء) پاکستان مسم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب میں چودھری پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ بننے سے متعلق دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پنجاب میں اب مسلم لیگ ن کی ہی حکومت آئے گی، مسلم لیگ ن چھوٹی ریس کا نہیں بڑی ریس کا گھوڑا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن چھوٹی ریس کا نہیں بلکہ بڑی ریس کا گھوڑا ہے۔

ایک سوال پر کیا پنجاب میں چودھری پرویز الٰہی آپ کے وزیراعلیٰ ہوسکتے ہیں؟ کے جواب میں کہا کہ پنجاب میں اب مسلم لیگ ن کی ہی حکومت آئے گی۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ کل شاہد خاقان، مریم اورنگز یب ، مصدق ملک اور دیگر رہنماؤں سے طوفان بدتمیزی کی مذمت کی گئی ، اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ توہین آمیز سلوک برداشت نہیں کیا جائےگا ، اس حملے کی بہت بڑی قیمت چکانی ہوگی ، دو تھپڑمارو گے دس تھپڑ ماریں گے ، کل پی ٹی آئی کارکنوں کے پلے کارڈز پر گالیاں لکھی ہوئی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سینئر قیادت کی کرائے کے غنڈوں کے ہاتھوں تذلیل برداشت نہیں کی جائے گی ، پارلیمنٹ لاجز کو بنکر بنایا ہوا تھا ایسا لگا شمالی وزیرستان کا علاقہ ہے ، وہ خود کو طفل تسلی بھی نہیں دے سکتا کیوں کہ پتا ہے اعتماد کا ووٹ کیسے لیا ، زبردستی ووٹ لینے کا مطلب ہےعمران خان تم کوعلم ہوگیا تمہارا وقت آگیا ہے ، اعتماد کے ووٹ کی کوئی آئینی اور قانونی حیثیت نہیں ، پی ٹی آئی کے ایم این ایزہمارےساتھ رابطےمیں ہیں ، ۔

مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اجلاس میں کراچی میں خالی ہونےوالی سیٹ کےضمنی الیکشن پربھی بات ہوئی ، جہاں مفتاح اسماعیل کو این اے249 کراچی کیلئے امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جب کہ اجلاس میں لانگ مارچ سے متعلق مشاورت کی گئی ہے ، ن لیگ چھوٹی نہیں بلکہ بڑی ریس کا گھوڑا ہے۔ 
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات