سول اسپتال کے ایم سی ورک شاپ کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کریمنلز میں خونی مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

اے وی ایل سی نے تین موٹرسائیکل لفٹر گرفتار کرلئے،پتنگ کے دو گودام پکڑے گئے، پولیس نے اسٹریٹ کریمنلز ،موٹر سائیکل لفٹر اورمنشیات فروشوں سمیت 28ملزمان کو گرفتار کرلئے

پیر 8 مارچ 2021 16:31

سول اسپتال کے ایم سی ورک شاپ کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کریمنلز میں خونی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2021ء) سول اسپتال کے ایم سی ورک شاپ کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کریمنلز میں خونی مقابلہ، ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا،اے وی ایل سی نے اورنگی ٹائون سے لالا گینگ کے تین موٹرسائیکل لفٹر گرفتار کرلئے،نیوکراچی اور اورنگی سے پتنگ کے دو گودام پکڑے گئے،اتحاد ٹائون،گبول ٹائون،گلشن حدید ،سعود آباد، گارڈن،خواجہ اجمیر نگری، پاپوشنگر ،موچکو سے پولیس نے اسٹریٹ کریمنلز ،موٹر سائیکل لفٹر اورمنشیات فروشوں سمیت 28ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پیرکی صبح سول کے ایم سی ورک شاپ کے قریب بغدادی پولیس نے مقابلہ کے بعد ایک ڈاکو کبیر داد ا ولد قدیر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا،ملزم کا ساتھی عرفان میمن فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

ملزم کوطبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔اے وی ایل سی نے اورنگی ٹائون سے تین موٹرسائیکل لفٹر عرفان ،ناصر نواز اور قاسم خان کو گرفتار کرکے چار موٹرسائیکل برآمد کرلی ہیں۔

اتحاد ٹائون پولیس نے محمد خان کالونی سے دو ملزمان زاہد ولد عبدالرحمان اور عبداللہ جان ولد نصرللہ کو گرفتارکرلیا۔گارڈن پولیس نے کشتی مسجد مرزا آدم خان روڈ پرکارروائی کرکے چھالیہ اسمگنلنگ میں ملوث ملزم ایشون دیپک ولد دیپک کو گرفتار کرتے ہوئے بڑی مقدار میں چھالیہ برآمد کر لی۔ڈاکس پولیس نے منشیات فروش خادم حسین اور رسول زمان عرف گرنیڈ کو گرفتار کرلیا۔

موچکو پولیس نے گلشن غازی بلدیہ ٹائون نزد اقبال جنرل ہسپتال بلاک بی سے ملزم زرمحمد عرف جانان ولد زر بادشاہ عرف شاستری کو گرفتار کرلیا ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسلم خان ولد محمد بشرین کو گولیاں ماری اور زخمی کیا ملزم سے ایک پستول 30 بور برآمد ہو اہے۔خواجہ اجمیر نگری پولیس نے موٹرسائیکل لفٹر محمد آصف ولد محمد یوسف اوررضوان علی ولد کالا خان کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل برآمدکرلی گبول ٹائون پولیس نے کاپر اور بیٹری گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے دو کارندوں امجد ولد ارشد اورارشاد عرف کمانڈو کو گرفتار کرلیا۔

پاپوشنگر پولیس نے دو موٹر سائیکل لفٹر اورمنشیات فروشوں عمیر عرف چیکو ولد حسین گل ، وقار عرف لنڈا ولد شعیب کو گرفتار کرکے چرس اورمسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔پولیس نے نیوکراچی سیکٹر5Fمیں دو پتنگ فروشوںحارث علی ولد فیروز علی اور محمد علیم ولد رحیم بخش کو گرفتار کو کرکے 1200 پتنگیں ، 350ڈور رولس اور دیگر سامان ضبط کرلیا۔اورنگی پولیس نے انٹیلیجنس اطلاع پر سیکٹر 13 میں پتنگ کے گودام پر چھاپہ مار کر پتنگ فروش مستقیم عرف پپو کو گرفتار کرلے 900 عدد تیار پتنگ، 800 عدد تیز دھار تیار مانجے کے رول اور 50 عدد چرکی برآمد کرلی ملزم کاساتھی عمران ولد وسیم فرار، ہوگیا گلشن حدید سے پولیس نے 2 اسٹریٹ کر یمنل ظہور اور عمران کو گرفتار کرکے 2 پستول،چھینے گئے 6 موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

سعود آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں میں منشیات فروش ، دو اسٹریٹ کریمنل ،سید جنید سید حسن، بابر عرف ڈپٹی ولد محمد صابر اور محمد عرش کو گرفتار کر لیا۔چاکیواڑہ پولیس نی4منشیات فروشوںعامر عرف ودیال بابا ولد عبدالعزیز، ظہور ولد محمد یعقوب،مولا بخش ولد غلام رسول،نوید خان ولد عبدالحکیم کو گرفتار کر لیا

متعلقہ عنوان :