سیاسی جماعتوں نے عوام کو مایوس کردیاصرف الیکشن کے وقت نمودار ہوتے ہیں اسکے بعد غائب ہوجاتے ہیں، محمد اخلاص حمزہ زئی

پیر 8 مارچ 2021 20:15

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2021ء) سیاسی جماعتوں نے عوام کو مایوس کردیاصرف الیکشن کے وقت نمودار ہوتے ہیں اسکے بعد غائب ہوجاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

سٹیزن ایکشن کمیٹی لورالائی کے چیئرمین محمد اخلاص حمزہ زئی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ لورالائی میں سی ایم پیکچ میں عوام کے سہولیت کیلئے ایک روپیہ بھی صحیح استعمال نہیں ہوا گلی محلوں میں لگائی گئیںٹف ٹائل، سیوریج ،واش روم وغیرہ شامل تھے ان میں انتہائی ناقص میٹریل استعمال کیا گیا تھا جو وقت سے پہلے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے انہوں نے کہا کہ لورالائی شہر میں پینے کے پانی کا کئی سالوں سے شدید بحران ہے سابقہ اور موجود حکومتوں میں کروڑوں روپے پانی کی مد میں خرچ کرنے کے باوجود عوام کا مسئلہ حل کرنے کے بجائے کرپشن کے نظر ہوگئے انہوں نے کہا کہ میونسل کمیٹی لورالائی نے 18کروڑروپے سے شہر میں شمسی سولر لائٹ مین جگہوں پر کیمرے لگائے وہ بھی ناقص نکلے اور ان کے ساتھ روڈوں پر کی نگر لگائے جو عوام کے سہولیت کے بجائے وبال جان بن چکے ہیں اس کو نکال کر دوبارہ لگارہے ہیں شہر کے روڈوں میں ٹریفک کے لئے لاکھوں روپے مالیت سے لائنیں لگائی گئی جو ایک بارش کے ساتھ ہی مٹ گئیں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے نوٹس میں لانے کے باوجود کوئی توجہ نہیں دی گئی اس سے تو صاف ظاہر ہوتا ہے اس کرپشن میں ضلعی انتظامیہ کی آشیر باد شامل ہو سکتی ہے سٹیزن ایکشن کمیٹی لورالائی کے وفد نے سابقہ کمشنر اور موجودہ کمشنر دونوں سے ملاقات کی اور ان کو بتایا کہ لورالائی میں سپورٹس کمپلیکس کیلئے 3ارب روپے منظور ہوئے ان کیلئے بہترین جگہ پٹھان کوٹ زنگیوال شیرجان کڈی یہ تینوں شہر کے ساتھ ہے اور وہاں پر زمین بھی بڑی مقدار میں موجود ہیں سابقہ کمشنر نے ان تینوں جگہوں کو درست قرار دیتے ہوئے انہی میں سے ایک جگہ پر بنانے کا وعدہ بھی کیا تھا لیکن گذشتہ روز کمشنر نے کوہار ڈیم کے مقام پر سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا جو شہر سے دس کلو میٹر دور ہے جب شہر کے نزدیک زمین تھی تو اتنی دور کمپلیکس بنانے کے کیا ضرورت پیش آئی اس پر سیاسی جماعتوں اور دیگر نام نہاد تنظیوں کے خاموشی قابل مذمت ہے سٹیزن ایکشن کمیٹی لورالائی نے وزیراعلی ٰ چیف سیکرٹری صوبائی اور سپورٹس اور لورالائی سے منتخب وزیر سے مطالبہ کیا کہ سپورٹس کمپلیکس کو شہر کے نزدیک بنایا جائے سے سپورٹس مینوں اور عوام کو کھیلنے میں کوئی دشوارئی نہ ہو