ہربھجن سنگھ نے منفرد ایکشن والے باؤلر کی ویڈیو شئیر کردی

یہ میرا بہتر ورژن ہے، بال پتہ نہیں گھمائے گا یا نہیں مگر میرا سر گھوم گیا ہے: سابق آف سپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 11 مارچ 2021 13:20

ہربھجن سنگھ نے منفرد ایکشن والے باؤلر کی ویڈیو شئیر کردی
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 مارچ 2021ء ) بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ نے عجیب و غریب انداز سے سپن باؤلنگ کرنے والے بھارتی کلب کرکٹر کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اب تک لاکھوں لوگ اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں ہر بھجن سنگھ نے لکھا ہے کہ ’ یہ میرا بہتر ورژن ہے، بال پتہ نہیں گھمائے گا یا نہیں مگر میرا سر گھوم گیا ہے‘۔

(جاری ہے)

ویڈیو پر سابق بھارتی آل راؤنڈ یوراج سنگھ نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ ہائیبرڈ ورژن‘۔ ہربھجن سنگھ نے جس بائولر کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے وہ دہلی کے علاقے مہیپال پور سے تعلق رکھنے والے مقامی کرکٹر تنج پوار ہیں۔ تنج ٹینس بال کے ساتھ ساتھ چمڑے کی بال کے ٹورنامنٹس میں بھی کھیلتے ہیں اور بیٹنگ کے انوکھے انداز کے سبب زیادہ مشہور ہیں۔ وہ صرف ایک ہاتھ کا استعمال کرتے ہوئے چھکے مارتے ہیں اور ماضی میں ان کی ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں۔