سرینگر : آتشزدگی کے ہولناک واقعے میں چھ رہائشی مکان خاکستر

جمعہ 12 مارچ 2021 14:44

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2021ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں سرینگر کے علاقے نواب بازار میں آتشزدگی کے ایک ہولناک واقعے میں چھ رہائشی مکان خاکستر ہوگئے اور ان میں موجود کروڑوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مکانات تباہ ہونے کی وجہ سے کئی کنبے بے گھر ہو گئے ہیں اور وہ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

دوران شب قریبا4بجے ایک مکان میں آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً مزید پانچ مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ اس بجھانے میں کئی گھنٹے لگ گئے۔ آتشزدگی میں معراج الدین ، عبدالمجید ، نذیر احمد، عبدالقیوم خان، توحید احمد ڈاراور منیر احمد ڈار کے مکان تباہ ہو ئے ہیں۔