ووٹ چوری کرنے والی حکومت کون سی انتخابی اصلاحات چاہتی ہے شاہد خاقان

پریزائیڈنگ افسر تو بول سکتے ہیں مگر مشین تو بول بھی نہیں سکتی ہے ،پی ڈیم ایم تتر بتّر نہیں ہوسکتی ، پپلزپارٹی کو حق ہے اختلاف رائے کا، ہم ناراض نہیں ہیں

ہفتہ 20 مارچ 2021 23:56

ووٹ چوری کرنے والی حکومت کون سی انتخابی اصلاحات چاہتی ہے  شاہد خاقان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2021ء) مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ووٹ چوری کرنے والی حکومت کون سی انتخابی اصلاحات چاہتی ہے یہاں حکومت پریزائیڈنگ افسران اٹھاکر لے جاتی ہے، اگرووٹنگ مشین لے گئی تو پھرکیا ہوگا کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جوحکومت خود ووٹ چوری کرتی ہو، وہ حکومت کون سے الیکٹرول ریفرمزچاہتی ہی پریزائیڈنگ افسر تو بول سکتے ہیں مگر مشین تو بول بھی نہیں سکتی ہے۔

(جاری ہے)

شاہد خاقان عباسی نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ فواد چوہدری میرے چھوٹے بھائی ہیں وہ بتادیں الیکٹرونک ووٹنگ کیا ہے پھر میں ان کو بتادوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈیم ایم) تتر بتّر نہیں ہوسکتی ، پپلزپارٹی کو حق ہے اختلاف رائے کا، ہم ناراض نہیں ہیں۔رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف کا اداروں کے خلاف کوئی بیان نہیں دیکھا ،میں جاوید لطیف کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتا، انہیں معافی مانگنی چاہیے تھی۔