ہرپاکستانی افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،ڈاکٹرسعید اعوان

منگل 23 مارچ 2021 19:42

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2021ء) سول ڈیفنس آرگنائزیشن سکھر کے ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان نے یوم پاکستان کے حوالے سے کہا ہے کہ دفاع پاکستان دراصل استحکام پاکستان ہے۔ہر پاکستانی افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ ملک کی حفاظت اور قومی یکجھتی کے لئے سول ڈیفنس پر عزم ہے۔

(جاری ہے)

23 مارچ وہ مبارک تاریخ تھی جب مسلمانوں نے آزادی کی منزل پر پہنچنے کے لئے تیزی سے سفر شروع کردیا۔

23 مارچ ہماری ان کوششوں کی ایک علامت ہے جن کی بدولت ہمیں پاکستان حاصل ہوا۔آج ہمیں اپنے وطن سے محبت کا عہد کرنا چاہیے ہمی اس کی صورت کو سنوارنے کے لئے ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیئے۔وطن عزیز سے برائیوں کو ختم کرنے میں ایک دوسرے کی مدد کریں سب سے پہلے خود اپنے کردار و عمل سے وطن کی خدمت کریں۔زندہ قومیں اپنے قومی دن شایان شان طریقے سے مناتے ہیں۔