سانحہ کردگاپ کوچ حادثے میں ایک آٹھ افراد کی المناک شہادت پر حکومت و ٹرانسپورٹرز کی بے حسی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 28 مارچ 2021 16:55

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2021ء) سانحہ کردگاپ کوچ حادثے میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد کی المناک شہادت حکومت و ٹرانسپورٹرز کی بے حسی کے خلاف آل پارٹیز نوشکی کے زیر اہتمام میر گل خان نصیر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی منظور احمد مینگل بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینٹرل کمیٹی کے رکن میرخورشید جمالدینی جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیر مولانا محمد قاسم مینگل، نیشنل پارٹی کے رہنما رب نواز شاہ، بی این پی عوامی کے مرکزی سینٹرل کمیٹی کے رکن میر محمد ایوب بادینی بی این پی کے سابق ضلعی صدر نذیر بلوچ، جے یو آئی کے مولانا زکریا عادل و حافظ حسین احمد نے سانحہ کردگاپ کوچ و کار موٹر حادثہ میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کر تے ہوئے شاہراہوں کو وسیع نہ کرنے اور تیز رفتاری کو کنٹرول نہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات سے بھی زیادہ تر ہلاکتیں روڈ حادثات میں پیش آتے ہیں جو اہل بلوچستان کے لئے لمحہ فکریہ اور باعث تشویش ہیں بلوچستان کے ٹوٹل چار قومی شاہراہیں ہیں جن کو دو رویہ کرنے کے لئے آج تک وفاقی و صوبائی حکومتوں نے کوئی دلچسپی نہیں لی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف روٹس پر چلنے والی مسافر کوچ کمپنیوں کے عملے کی غیر زمہ دارانہ رویہ بھی حادثات میں اضافے کی بڑی وجہ ہیں اور ڈرائیور حضرات پر وقت سے پہلے منزل پر پہنچنے کی مالکان کا دباو اور لالچ بھی حادثات و قیمتی جانوں کی ضیاء کی سبب بن رہی ہیں انہوں نے کہاکہ آل پارٹیز نوشکی عوامی مسائل اور عوام کے ساتھ ہونے والے مظالم و ذیادتیوں پر کسی صورت خاموش نہیں رہے گی اس قبل نوشکی میں منشیات فروشوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے سمیع مینگل کیقتل کے خلاف آل پارٹیز نوشکی مسلسل ایک سال تک احتجاجی تحریک چلائی قاتلوں کی گرفتاری میں ناکامی کے بعد نوشکی پولیس لواحقین کو تنگ کرنے اور فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی دھمکیاں دیں کر بلیک میل کر رہی ہیں جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ہم حکومت کو کہنا چاہتے ہیں کہ سمیع مینگل کے قاتلوں کی گرفتاری تک آل پارٹیز خاموش نہیں رہے گی۔