تبریز شمسی نے کوئنٹن ڈی کوک کو ’معصوم‘ قرار دیدیا
وکٹ کیپر نان سٹرائیکر اینڈ پر بیک اپ کا کہہ رہے تھے: پروٹیز سپنر
ذیشان مہتاب پیر 5 اپریل 2021 15:29
(جاری ہے)
اس رن آؤٹ کے بعد بحث چل پڑی ہے کہ ڈی کوک نے جان بوجھ کر غلط اشارہ کیا کہ گیند بالر کی طرف پھینکی جا رہی ہے، غلط اشارے سے فخر زمان نے اپنی رفتار آہستہ کی اور آوٹ ہوگئے۔
آئی سی سی قانون 41.5.1 میں کہا گیا ہے کہ کوئی فیلڈر کا جان بوجھ بیٹسمین کی توجہ ہٹانا، دھوکہ دینے یا رکاوٹ ڈالنا منع ہے۔ شمسی نے اپنے ٹویٹ کے ذریعہ انکشاف کیا کہ ڈی کوک زمان کو دھوکہ دینے کے بجائے ایک فیلڈر کو بیک اپ کے لیے کہہ رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’ڈی کوک نہ بیٹسمین سے بول رہے تھے نہ ان کی طرف اشارہ کررہے تھے ، وہ ایک فیلڈر کو نان سٹرائیکر اینڈ پر بیک اپ کرنے کا بول رہے تھے، ڈی کوک کا قصور نہیں کہ بلے باز نے رن مکمل کرنے کی بجائے پیچھے مڑ کر دیکھنا شروع کردیا، نفرت کو روکیں اور ڈی کوک کا پیچھا چھوڑ دیں‘۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فخر زمان کو رن مکمل کرنا چاہئے تھا‘، تبریز شمسی نے سوال اٹھایا کہ یہ تعجب کی بات نہیں ہے کہ رن مکمل کرنے کی بجائے بیٹسمین نے دوڑنا چھوڑ دیا؟ ہمیں فخر زمان کی لاجواب اننگز کو نہیں بھولنا چاہیئے اور انہیں مکمل کریڈٹ ملنا چاہیئے،بیٹسمین کا کام یہ تھا کہ وہ اس رن کو مکمل کریں‘۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ہیوگو نیس اور جان زیلینسکی جنیوا اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
پاکستان فٹ بال لیگ کا آغاز 4 جون کو لاہور میں ہوگا
-
پوری توجہ انگلینڈ سیریز اور ورلڈ کپ پر ہے، بابر اعظم
-
ڈیوین براوو افغانستان ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ مقرر
-
ٹی ٹوئنٹی میں بڑا اپ سیٹ، امریکا کی بنگلادیش کو شکست
-
وسیم اکرم سمیت معروف کھلاڑی کرکٹ آسٹریلیا کے ملٹی کلچرل ایمبیسڈرمقرر
-
ثانیہ مرزا نے گھر کے باہر اپنے اور بیٹے کے نام کی نیم پلیٹ لگادی
-
ریال میڈریڈ اور جرمنی کے لیجنڈ فٹبالر ٹونی کروس کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پیرس اولمپکس سے قبل ارشد ندیم کو 6 نئے جیولن مل گئے
-
ناقص پرفارمنس ، حسن علی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ سے باہر
-
رستم زماں المعروف گاما پہلوان کا یوم پیدائش منایا گیا
-
کیریئر کے ابتدائی مرحلے میں بابر اعظم نے میری بہت مدد کی، صائم ایوب کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.