جنرل قمر باجوہ اور اجیت ڈوول کی نگرانی میں پاک بھارت مذکرات کا مثبت نتیجہ نکل سکتا ہے.سابق بھارتی سفیر

پرویز مشرف کے درمیان مسئلہ کشمیر کے حوالے سے معاہدے پر دستخط ہونے کے قریب تھے مگر جسٹس افتخار چوہدری کی برطرفی نے معاملات کو بگاڑدیا.ستندر لامبا کا بھارتی جریدے سے انٹرویو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 6 اپریل 2021 12:07

جنرل قمر باجوہ اور اجیت ڈوول کی نگرانی میں پاک بھارت مذکرات کا مثبت ..
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اپریل ۔2021ء) پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے سابق بھارتی سفیر نے دونوں فریقین کے درمیان خفیہ مذاکرات کی حمایت کی ہے بھارتی جریدے” دی ہندو“ نے اپنی رپورٹ میں ستندر لامبا کے حوالے سے جموں و کشمیر کی حیثیت میں ہونے والی 2019 کی تبدیلیاں مستقبل کے مذاکرات پر منفی اثر نہیں ڈالیں گے.

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بھارت نے 2019 میں متنازع ریاست کو الحاق کرلیا تھا اور اسے دہلی کے زیر اقتدار دو وفاقی اکائیوں میں تبدیل کردیا تھا بیک چینل میں امریکا کے کردارکے حوالے سے سوال کے جواب میں ستندر لامبا نے کہا کہ یہ ممکنہ طور پر دو طرفہ معاملہ ہوگاانہوں نے کہاکہ اس میں پہلے بھی کسی تیسرے فریق کی شمولیت نہیں تھی امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے موجودہ چیف بل برنس نے لکھا ہے کہ بھارت ان کے ساتھ تفصیلات شیئر نہیں کرتا تھا اور وہ کوئی ثالثی کا کردار نہیں چاہتا ہے اگر آپ مجھ سے پوچھتے تو اب بھی یہ شاید دو طرفہ بات چیت ہے حالانکہ یہ جو بائیڈن اثرو رسوخ سے متاثر ہوسکتا ہے.

ایک اور سوال کے جواب میں سابق بھارتی سفیرنے کہا کہ ہاں بالکل ہم نے حکومت میں کسی مخصوص دور یا سیاسی حکومت کے لیے بات چیت نہیں کی تھی بلکہ دونوں ممالک کے مستقبل کو دھیان میں رکھتے ہوئے مذاکرات کیے تھے‘انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو سائیڈ پر کریں تو بھی میرا ماننا ہے کہ ہماری سرحد پر جموں و کشمیر کی اہم ریاست مکمل ریاست بننے کی حقدار ہے یاد رہے کہ ستندرلامبا نے 2005 سے 2014 تک اسلام آباد کے ساتھ بیک چینل مذاکرات میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی نمائندگی کی تھی.

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت خفیہ رکھنے کی ضرورت ہے دونوں ممالک میں سب سے بڑا چیلنج مقامی مفادات کے ساتھ ساتھ میڈیا لیکس بھی ہے جو مذاکرات کے اصل مقصد کو مسخ کر دیتا ہے ایک بار مجھے یاد ہے ہمیں بات چیت کے لیے خصوصی طیارے سے لاہور جانے کا ویزا ملا لیکن اس وقت وزیر اعظم نے مجھ سے کہا کہ وہ نہ جائیں ایک بڑے اخبار نے ایک بڑی سرخی کے ساتھ رپورٹ چلائی جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان سے بات چیت جاری ہے جو حقیقت سے دور تھی اور الجھن کا باعث بنی یہاں تک کہ جب کوئی ایجنڈا بھی نہیں ہوتا تو لوگ مذاکرات کے بارے میں غلط تاثر پیدا کرسکتے ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو مذاکرات کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا تاہم کسی کو کبھی کوئی مقالہ نہیں دکھایا جاسکا تھا ستندر لامبا نے کہا کہ رازداری ضروری ہے مقامی رد عمل کو ختم کرنے کے لیے جو کسی معاہدے کے ہونے سے قبل ہی سامنے آتے ہیں پاکستان کا تجارت کے بارے میں حالیہ فیصلہ اس کی عمدہ مثال ہے یہاں تک کہ جب پاکستان کے وزیر اعظم نے درآمدات کھولنے کا فیصلہ کیا تو دوسروں نے اس پر اعتراض کیا اور اسے موخر کردیا گیا.

ستندر لامبا نے تصدیق کی کہ منموہن سنگھ کے دور میں پاکستان کے اس وقت کے صدر جنرل پرویز مشرف کے درمیان مسئلہ کشمیر کے حوالے سے معاہدے پر دستخط ہونے کے قریب تھے ہم نے تو یہ بھی سوچا تھا کہ اگر ہمارا معاہدہ ہوتا ہے ہم چاہتے تھے کہ تمام سابق وزرائے اعظم کی نمائندگی کی جائے تاکہ ہم یہ ظاہر کرسکیں کہ وسیع اتفاق رائے موجود ہے تاہم جنرل پرویز مشرف کی جانب سے چیف جسٹس افتخار چوہدری کو برطرف کرنے کے فیصلے نے معاملات کو پاکستان میں پٹری سے اتار دیا اور ہمارے ساتھ جو معاہدہ ہوا اس پر دستخط نہیں ہوسکے پاکستان اور بیرونی دنیا کے تجزیہ کاروں نے بھی اسے ناکامی کی ایک وجہ کے طور پر قبول کیا ہے.

اگر جنرل قمر جاوید باجوہ اور بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کے درمیان بات چیت ہوتی تو بھارتی نمائندے کو ان کا کیا مشورہ ہوگا؟کے جواب میں ستندر لامبا نے دی ہندو کو بتایا کہ میرے پاس ان کے لیے کوئی تجویز نہیں اگر سچ ہے تو مجھے یقین ہے کہ اجیت ڈوول اور جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان بیک چینل مکالمہ ایک اچھا امتزاج ہوگا ہمارے تمام اختلافات کے پیش نظر وہ بات چیت کرنے والوں کی حیثیت سے یا بات چیت کی نگرانی کے لیے ایک اچھا امتزاج ہوں گے.