
دو بھائیوں نے والدین، دادی اور بہن کو قتل کرکے خودکشی کرلی
ایک بھائی نے والدین جبکہ دوسرے نے بہن اور دادی کو قتل کر کے ایک دوسرے کو بھی گولی مار دی
سجاد قادر
بدھ 7 اپریل 2021
04:25

(جاری ہے)
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹیکساس کے شہر ڈلاس کے مضافاتی علاقے میں پولیس کو ایک گھر سے خاندان کے 6 افراد کی گولیاں لگی لاشیں ملی ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں والدین، دادی، 2 بھائی اور ایک بہن شامل ہے۔19 سالہ فرحان توحید اور 21 سالہ تنویر توحید نے اپنے 54 سالہ والد توحید الاسلام، 56 سالہ والدہ آئرین اسلام، 19 سالہ بہن فوربن توحید اور 77 سالہ دادی الطاف النسا کو گولی مار کر قتل کیا اور اسی بندوق سے خود بھی خودکشی کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک بھائی نے والدین کو جب کہ دوسرے نے بہن اور دادی کو قتل کیا، جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کو گولیاں مار کر قتل کیا ہوگا کیوں کہ یہ سب فرحان توحید نے ایک ماہ قبل اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا تھا۔سوشل میڈیا پر لکھی گئی پوسٹ میں فرحان توحید نے ڈپریشن کے مرض میں مبتلا ہونے اور دوران علاج ہونے والی تکلیف کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ حال ہی میں خود کو کثرت سے کاٹتا رہا ہے، یہ افسردگی کے ساتھ کافی دیر تک چلنے والا علاج ہے جس میں کونسلنگ اور دوائیاں شامل ہیں۔فرحان نے مزید لکھا کہ یہ دوائیاں بھی اب اتنی مدد گار ثابت نہیں ہو رہی ہیں جتنا پہلے ہوا کرتی تھیں۔ طویل پوسٹ کے ایک حصے میں فرحان نے ایک ڈرامے کے اختتام کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے لکھا کہ میرے خیال میں ڈرامے کا اختتام کسی اور طرح ہونا چاہیے تھا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.