پنجاب یونیورسٹی کا محکمہ صحت سے فیکلٹی ممبران ،نان ٹیچنگ سٹاف کی فوری فری ویکسینیشن کا مطالبہ

بدھ 7 اپریل 2021 15:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2021ء) پنجاب یونیورسٹی کا محکمہ صحت سے 1306فیکلٹی ممبران اور 5000 ہزار نان ٹیچنگ سٹاف کی فوری فری ویکسینیشن کا مطالبہ، یونیورسٹی انتظامیہ نے محکمہ صحت کو خط لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے محکمہ صحت کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ اساتذہ اور تدریسی عملہ بھی فرنٹ لائن ورکر ہیں اساتذہ یونیورسٹی کے 46 ہزار طلباکو تدریسی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کووڈ19 کے باعث سب سے زیادہ نقصان تعلیمی اداروں کا ہو رہا ہے، اساتذہ اور سٹاف اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر وبائی صورتحال میں تعلیمی کی فراہمی کیلئے بہترین خدمات ادا کر رہے ہیں۔تدریسی خدمات کے دوران درجنوں اساتذہ اور ملازمین کورونا کا شکار ہوئے جبکہ کئی جان کی بازی بھی ہارے۔ حکومت نے بزرگوں اور فرنٹ لائن ورکروں کی ویکسی نیشن کا عمل شروع کر رکھا ہے۔ محکمہ صحت 1306فیکلٹی ممبران اور 5000 ہزار نان ٹیچنگ سٹاف کی فوری فری ویکسینیشن کے لئے اقدامات کرے۔