وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کا اظہار افسوس

بدھ 7 اپریل 2021 16:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2021ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیازاحمد اختر، اساتذہ، افسران اور یونیورسٹیز پبلک ریلیشنز آفیسرز ایسوسی ایشن نے سینئر صحافی حسن عباس کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دلی افسوس کا اظہارکیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد اختر کا کہناتھا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو یہ عظیم سانحہ صبر کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

متعلقہ عنوان :