رمضان المبارک سے قبل حکومت نے عوام پر ایل این جی بم گر دیا

ایل این جی کی قیمت میں 26 روپے فی یونٹ اضافہ، اوگرا نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 7 اپریل 2021 22:20

رمضان المبارک سے قبل حکومت نے عوام پر ایل این جی بم گر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار، 7اپریل 2021) رمضان المبارک سے قبل حکومت نے عوام پر ایل این جی بم گر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایلا ین جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔ ایل این جی کی قیمت میں 26 روپے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اوگرا نے اپریل کے لیے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 26 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس سے سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 24.50 روپے فی یونٹ اضافہ ہوا ہے۔سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 1495.16 روپے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے، جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 1451.36 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سوئی ناردرن سسٹم پر مارچ میں ایل این جی کی قیمت 9.59 ڈالر فی یونٹ تھی، جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر مارچ میں ایل این جی کی قیمت 9.31 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے مارچ کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی تھی، سوئی ناردرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.02 ڈالر کمی کی گئی، جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.04 ڈالر فی یونٹ کمی کی گئی تھی۔یہ بھی یاد رہے کہ فروری میں سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت 9.61 ڈالر تھی جبکہ سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 9.35 ڈالر فی یونٹ تھی۔