
ہم سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، نہ ہم نے ن لیگ میں واپس جانا ہے
آج حکومت کی طرح اپوزیشن بھی ناکام ہے،سیاست میں تفریق ختم ہونے تک یہ ملک آگے نہیں چلے گا، دو ہزار ترامیم بھی کرلیں اس سے کچھ نہیں ہوگا۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 11 جولائی 2025
21:42

(جاری ہے)
سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نہ سیاست میں عزت، نہ عوام کی خدمت ہے ملک کے مسائل برقرار ہیں۔
پارٹی کے یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کا ایک کام بتادیں جس میں عوام کی فلاح اور نوجوانوں کے مسائل کاحل ہوں، اربوں روپے خرچ کرتے ہیں لیکن کیا تعلیم اور صحت کا نظام بہتر ہی شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ حکمران جب تک رہیں گے ان کا ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے، جب عدل کا نظام ختم ہو جاتا ہے تو ملک ترقی نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت ایسی ہوگی جو ملک اور اسکے مسائل کی بات کرے گی، ملک کے آدھے لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاست کا مقصد ایک دوسرے کو گالیاں دینا رہ گیا، آج حکمرانوں میں مایوسی اور بیبسی نظر آتی ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاست کا مقصد صرف حصول اقتدار نہیں ہونا چاہیے ، سیاسی لیڈرشپ نے عوام کے بجائے اپنے حالات بہتر کیے۔اپنے بیان میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گزشتہ 8 سال سے پاکستان میں غربت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، حکمرانوں کو جواب دینا ہوگا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے کیا کیا ۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم حقائق اور ملکی فلاح کی بات کرتے ہیں، ہمارا مقصد گالی گلوچ کرنا نہیں، ہماری جماعت پاکستان کو بہترمستقبل دے گی۔مزید اہم خبریں
-
عراق میں ٹک ٹاکر کے شوق نے 2 پاکستانی قتل کر ڈالے
-
مریم نواز کشتیوں میں ٹک ٹاک بنانے کی بجائے غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف کارروائی کریں
-
کئی دہائیوں بعد سیلاب کی اتنی خطرناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا
-
راوی علاقے کو سیلاب سے محفوظ بنانا، سڑکیں، جھیل بیراج بنانا روڈا کی ذمہ داری تھی
-
پارک ویوبنانے کیلئے ہم نے پچھلی اور موجودہ حکومت سے کوئی مدد نہیں لی
-
بڑے بلڈرز اسٹیبلشمنٹ کی چھتری تلے حکومتوں میں شامل ہو کر سرکاری زمینوں پر قبضے کرتے ہیں
-
حکومتوں نے دریاؤں کی گزرگاہوں پر ہاؤسنگ سوسائیٹیز کو این اوسی جاری کرکے جرم کیا
-
پارک ویو میں میرے والدین کی قبریں ہیں
-
پارک ویو 2006 میں بنی تھی تب اس کا نام ریور ایج تھا اور اس کے مالکان کوئی اور تھے
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اقدامات سے پوری دنیا کے سکھوں کا سر فخر سے بلند ہوگیا
-
موسمیاتی تبدیلی تباہی میں بدل چکی، جدید ترین پیشگی وارننگ سسٹم پنجاب میں متعارف کرائیں گے
-
موہلنوال میں معجزہ: ٹرانسجینڈر ڈاکٹر زین خان نے 5 دن کے بچے اور ماں کو سیلاب سے بچا لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.