
امریکہ کی وفاقی عدالت نے پاکستانی شہری پر انسانی اسمگلنگ کی فرد جرم عائد کر دی
نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے عابد خان پر انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلانے کا الزام ہے.امریکی محکمہ انصاف
میاں محمد ندیم
جمعرات 8 اپریل 2021
15:24

(جاری ہے)
امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہری عابد علی خان کا نوشہرہ میں قائم نیٹ ورک انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہے جو 2015 سے غیر ملکیوں کو غیر قانونی طریقے سے امریکہ لا کر بسانے میں ملوث پایا گیا ہے محکمہ خزانہ کے ذیلی ادارے ”او ایف اے سی“ کے مطابق مذکورہ نیٹ ورک ان افراد کی اسمگلنگ میں بھی ملوث رہا ہے جو امریکہ کی قومی سلامتی یا مفادات کے لیے خطرہ ہیں او ایف اے سی امریکہ کے محکمہ خزانہ کا غیر ملکی اثاثوں کا نگران ادارہ ہے جس نے عابد علی خان کے تین قریبی ساتھیوں اور ان کے نیٹ ورک کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے. امریکی محکمہ خزانہ کے بیان کے مطابق عابد علی ساتھیوں کے ہمراہ اپنی تنظیم کی مدد سے بین الاقوامی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلا رہا تھا جو امریکہ میں لوگوں کو غیر قانونی طور پر لانے کا ذمہ دار ہے بیان کے مطابق عابد خان کا نیٹ ورک غیر ملکیوں کو امریکہ میں داخل کرانے کے لیے فی کس 20 ہزار ڈالر وصول کرتا تھا اس سلسلے میں یہ نیٹ ورک جعلی دستاویزات بنانے کے علاوہ کرپٹ حکام کو ادائیگی اور مختلف ملکوں میں اپنے سہولت کاروں کو ادائیگیاں بھی کرتا تھا. بیان کے مطابق عابد کی کمپنی غیر قانونی طور پر حاصل کردہ پاسپورٹ اپنے کلائنٹس کو فراہم کرتی تھی جو مختلف ممالک سے ہوتے ہوئے امریکہ پہنچتے تھے مذکورہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عابد کی کمپنی عام طور پر کلائنٹس کو امریکہ پہنچانے کے لیے پاکستان، افغانستان اور پھر جنوبی اور وسطی امریکہ کے ممالک کے روٹ کا انتخاب کرتی تھی جس کے بعد امریکہ کی جنوبی سرحد پر ان لوگوں کو پہنچایا جاتا تھا. او ایف اے سی کی ڈائریکٹر اینڈریا گیکی نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عابد خان کی تنظیم کو جرائم پیشہ تنظیم قرار دینا اہم قدم ہے اور یہ ہم نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کیا ہے اس کے نتیجے میں عابد علی خان کے پاکستان اور دنیا بھر میں آپریشنز کو روکا جا سکے گا انہوں نے کہا کہ عابد علی خان اور ان کی تنظیم کو سادہ لوح افراد کو اپنا شکار بنانے اور امریکی مالی نظام سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے. او ایف اے سی نے عابد خان کے تین سہولت کاروں پر مالی، تیکنیکی اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے ان افراد میں ایک افغان باشندہ بھی شامل ہے بیان کے مطابق افغان شہری ریدی حسین خال گل اسمگلر عابد خان کا سیکرٹری ہے جو کلائنٹ سے سب سے پہلے رابطہ کرتا تھا اور ان کی دستاویزات بنانے میں اس کا اہم کردار تھااسی طرح پاکستان کے شہر مردان سے تعلق رکھنے والا شکیل کریم، عابد کا ملازم تھا جو ایک ٹریول کمپنی کے ذریعے تارکین وطن سے رابطے میں رہتا تھا جب کہ محمد چوہدری اکرام وڑائچ نامی شخص دبئی میں مقیم ہے جو مشرقِ وسطیٰ کے لیے عابد خان کا کارندہ ہے بیان کے مطابق عابد خان کے مذکورہ تینوں ساتھی امریکہ کا غیر قانونی سفر کرنے والوں کی دستاویزات اور ان کے لیے پناہ کی درخواستیں بھی تیار کرتے تھے بیان میں کہا گیا ہے کہ منافع کے لیے غیر قانونی اسمگلنگ اور جعلی دستاویزات کی سہولیات کی فراہمی سے امریکہ میں سیاسی پناہ کے حصول کے نظام کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے.
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل مہنگا کر دیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا الیکٹرک بس میں خواتین، بزرگوں اورطلباء کیلئے فری سفر کا اعلان
-
ایران میں جوہری معائنہ کاروں کی واپسی مفاہمت کی جیت، رافائل گروسی
-
اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے
-
پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور کی بات اعلان بھی نہیں کیا گیا
-
امریکہ نے پاکستان میں ہمیشہ مارشل لاؤں اور غیرجمہوری قوتوں سپورٹ کیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے آبائی شہر میانوالی میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
-
وفاقی حکومت دہشتگردی کیخلاف غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اچانک عہدے سے فارغ
-
پاکستان کی اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کی حمایت
-
پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں سے 2 لاکھ 79 ہزار 132 میٹرک ٹن گندم برآمد کرلی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.