پی آئی اے کی یورپ پروازوں کیلئے اجازت نامہ منسوخ ہونے کا خدشہ

جنوری تامارچ 2021توسیع کےتحریری فیصلےسےمتعلق 31مارچ کوایاسانےخط بھیجا، سی اے اے نےآڈٹ پرتحفظات کااظہارکیا تواجازت نامہ منسوخ ہوجائیگا،ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری نادرشفیع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 8 اپریل 2021 20:28

پی آئی اے کی یورپ پروازوں کیلئے اجازت نامہ منسوخ ہونے کا خدشہ
(اُردو پوائنٹ، تازہ ترین اخبار، 8اپریل 2021) انٹرنیشنل سول ایویشن آرگنائزیشن کی ٹیم آڈٹ کیلئے جولائی میں پاکستان آ رہی ہے۔ آڈٹ کے بعد پاکستان کی یورپ پروازوں سے متعلق اہم فیصلہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ریگولیٹری نادر شفیع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ جولائی میں انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزییشن کی ٹیم آڈٹ کے لیے پاکستان آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر انٹرنیشنل سی اے اے نے آڈٹ پر تحفظات کا اظہار کر دیا، تو اجازت نامہ منسوخ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی اے اے نے جنوری تامارچ 2021توسیع کےتحریری فیصلےسےمتعلق 31مارچ کوایاسانےخط بھیجا۔نادر شفیع نے بتایا کہ ایاسا نےپہلے جولائی تادسمبر 2020تک پی آئی اےکی یورپ پروازوں پرپابندی لگائی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر آڈٹ پرتحفظات کااظہارکیا تواجازت نامہ منسوخ ہوجائیگا۔

واضح رہے کہیورپی سیفٹی ایجنسی (ایسا) نے پاکستانی سول ایوی ایشن کے سیفٹی معیار کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔ یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی اور سول ایوی ایشن کا اہم اجلاس ہوا تھا، اجلاس میں ڈنمارک، اٹلی اور سے سوئیڈن سے ممبر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ، جو دو روز تک جاری رہا۔اجلاس میں ڈی جی سول ایوی ایشن نے یورپی کمیشن کو سی اے اے کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی جبکہ ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری نادر شفیع ڈار نے یورپی کمیشن کو فلائٹ اسٹینڈرڈ ایئر وردیننس اور لائسنسنگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

یورپی سیفٹی کمیشن نے پاکستان سول ایوی ایشن کی جانب سے سیفٹی سے متعلق کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سی اے اے کے مختلف شعبوں کے سربراہان کی جانب سے دی جانیوالی بریفنگ کو تسلی بخش قرار دیا۔سول ایوی ایشن نے کپتانوں کے لائسنس سے متعلق برطانوی ایوی ایشن سسٹم نصب کرنے کے حوالے سے بھی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کپتانوں کے نئے لائسنس کے اجراء کے نظام کو مکمل طور پر شفافیت ہے، برطانوی سسٹم نصب ہونے سے عالمی معیار کے امتحانات لئے جائیں گے۔