چوہدری محسن حسن ملہی کو پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پنجاب کا صدرمنتخب کر دیاگیا

اتوار 11 اپریل 2021 14:45

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2021ء) سانگلہ ہل پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پرچوہدری محسن حسن ملہی کو پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پنجاب کا صدرمنتخب کر دیا۔پیپلز پارٹی ورکروں کا شہر میں جشن ۔مٹھایاں تقسیم کیں۔پیپلز یوتھ آرگنائزیشن لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری سانول صدیق وائیں نے جشن میں سینکڑوں کبوتر اور پرندے آزاد کر دئیے۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے چوہدری محسن حسن ملہی کو پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پنجاب کا صدرمنتخب کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

اس خوشی میں کارکنوں نے سرائے عبدالطیف شاہ ابق ایم پی اے کے سامنے جشن منایا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھایاں تقسیم کیں ۔

جشن میں سابق امیدوار صوبائی حلقہ131کے ٹکٹ ہولڈر محمد صدیق وائیں کے بیٹے سانول صدیق وائیں نے سینکڑوں پرندے ،کبوتراور طوطے آزاد کر کے انوکھے انداز میں خوشی کا اظہار کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے جیالوں حماد جہانزیب،حسنین کاہلوں،گلفام ورک،ذیشان ذوہیب،خرم ہندل سمیت دیگر کارکنان نے بلاول بھٹوزرداری اور قمر الزمان کائرہ کا شکریہ ادا کیا۔صوبائی حلقہ پی پی131کے ٹکٹ ہولڈر صدیق وائیں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں پارٹی کی ترقی اور وقار کیلئے کارکنوں کے مشوروں کو اہمیت دی جائے گی اور ان کے ہر حقوق کا خیال رکھا جائے گا۔