Live Updates

آرمی چیف کا فوجی فاؤنڈیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 100 بستروں پر مشتمل اسپتال کا افتتاح کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 15 اپریل 2021 10:47

آرمی چیف کا فوجی فاؤنڈیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 اپریل 2021ء) : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی فاؤنڈیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرکے اسپتال اور یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کردیا اور مستقبل سے متعلق بھرپور سپورٹ کی یقین دہانی کروائی۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی فاؤنڈیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ۔

فوجی فاؤنڈیشن ہیڈکوارٹرز آمد پر آرمی چیف کا ایم ڈی وقاراحمد نے استقبال کیا۔آرمی چیف نے دورے کے دوران نے 100 بستروں پر مشتمل اسپتال اور فاؤنٹین یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا۔ آرمی چیف نے منصوبوں کی تکمیل کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فوجی فاؤنڈیشن کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فوج کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف نے اسپتال اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کیا۔ خیال رہے کہ فوجی فاؤنڈیشن 1954سے مسلسل قومی خدمت میں مصروف عمل ہیں، فاؤنڈیشن نے ملکی تعمیروترقی اور معاشی خوشحالی میں مسلسل اہم کردار کیا اور صرف پچھلے سال فوجی فاؤنڈیشن نے ٹیکس کی مد میں 175ملین روپے ادا کیے، ٹیکس، ڈیوٹی، لیویزکی مد میں ادا کردہ رقم وفاقی بجٹ کا تقریباً 2.45 فیصد ہیں۔

گزشتہ دس سال میں ٹیکس و ڈیوٹی کی مدمیں ساڑھے1300ارب سےزائد جمع کروائے گئے ، ریٹائرڈفوجیوں کی فلاح کے لیے قائم ادارے سے لاکھوں سویلیئنز بھی مستفید ہوئے۔ فوجی فاؤنڈیشن کے 71 فیصد ملازمین سویلین جبکہ صرف 29 فیصد ریٹائرڈ فوجی ہیں ،اس فاؤنڈیشن کے موجودہ مینجنگ ڈائریکٹروقاراحمدملک خود ایک سویلین ہیں۔ فوجی فاؤنڈیشن کے منصوبوں اوررفاہی کاموں سے 9 ملین افراد مستفید ہورہے ہیں اور مستفید ہونے والےافراد ملکی آبادی کا 4.5 فیصد ہیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات