مقبوضہ کشمیرمیں ظلم کی انتہا یہ ہے کہ خواتین کو بھی نہیں بخشا جاتا ، محبوبہ مفتی

ہفتہ 17 اپریل 2021 11:26

مقبوضہ کشمیرمیں ظلم کی انتہا یہ ہے کہ خواتین کو بھی نہیں بخشا جاتا ، ..
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2021ء) بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں ظلم کی انتہا یہ ہے کہ خواتین کو بھی نہیں بخشا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ”بھارتی پولیس نے ضلع کولگام کی رہائشی خاتون سائمہ اختر کو محض اس وجہ سے گرفتار کرکے ان پرکالا قانون ’یو اے پی اے‘ لاگو کیا کیونکہ انہوںنے بھارتی فوجیوں کی اپنے گھر کی بلا وجہ بار بار تلاشی لینے پر مزاحمت کی تھی ۔

“بھارتی پولیس نے کولگام کے علاقے فرضل کی رہائشی خاتون سائمہ اختر کوبھارتی فوجیوں کے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے اور محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران بھارتی فوجیوں کو گھر میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے مزاحمت کرنے کی پاداش میں گرفتار کرلیا ہے۔