حضرت خدیجة الکبریٰ ؓ کی ذات ایثار و قربانی اور مال و دولت سے بے نیازی کا مظہر تھی ، دردانہ صدیقی
آپ ؓکی حیات مسلم خواتین کے لیے ایک مظال اور قابل تقلید نمونہ ہے ، حضرت خدیجہ ؓ کے یوم وفات اور یوم باب الاسلام پر بیان
جمعرات 22 اپریل 2021 23:53
(جاری ہے)
حضرت خدیجہ ؓ اپنی دولت، اثر و رسوخ اور فہم و فراست سے کام لے کر مکی دور میں ہر نازک موقع پر اسلام کے لئے ڈھال بنیں ۔
حضرت خدیجہ الکبری کی حیات پاک مسلم خواتین کے لیے ایک مثال اور قابل تقلید نمونہ ہے۔دردانہ صدیقی نے کہا کہ یوم باب الاسلام برصغیر میں اسلام کی آمد اور اشاعت دین کا ایک تاریخ ساز باب ہے۔ یہ اس خطے میں اسلام اور مسلمانوں کی آمد، ان کی تاریخ ساز فتح اور اس خطے کو اسلام کے نور سے منور کرنے کا وہ یادگار دن ہے جو درحقیقت ہمارے لئے دین پر استقامت، اسلام اور اسلامی شعار پر عمل، عزم نو اور تجدید عہد کا مظہر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو محمد بن قاسم کو اپنا آئیڈیل بنانا چاہیے جنہوں نے سندھ کی مظلوم بیٹی کی پکار پر لبیک کہا اور یہ خطہ اسلام کی روشنی سے منور ہوا۔ محمد بن قاسم نے یہاں جس نظام کی بنیاد رکھی اس کی بنیاد عدل، رواداری، تحمل، حاکمیت الہی اور معاشرتی فلاح تھی۔دردانہ صدیقی نے کہا کہ آج پھر دنیا بھر میں ظلم و ستم کا راج ہے۔امریکی، اسرائیلی اور بھارتی پنجہ استبداد نے مسلم بچیوں اور عورتوں پر عرصہ حیات تنگ کیا ہوا ہے دنیا بھر کے مظلوم مسلمان پھر کسی محمد بن قاسم کے منتظر ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم حکمران اور نوجوان محمد بن قاسم کی کی سیرت کو اپنائیں تاکہ دنیا سے ظلم اور جبر کا خاتمہ ہو۔مزید قومی خبریں
-
ملتان،موٹروے ایم۔ 5 پرآئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.