پاکستان میں جون سے ستمبر زائد بارشوں کا امکان

جمعرات 29 اپریل 2021 12:46

پاکستان میں جون سے ستمبر زائد بارشوں کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2021ء) رواں برس جون سے ستمبر کے دوران پاکستان سمیت جنوب ایشیائی ممالک میں زائد بارشوں کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

سائوتھ ایشین کلائمیٹ آئوٹ لک فورم (ساسکوف) کا حال ہی میں آن لائن اجلاس ہوا، جس میں رواں برس ہونے والی بارشوں سے متعلق بتایا گیا۔ساسکوف نے اجلاس میں خطے میں بارشوں سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جنوب ایشیائی ممالک سمیت پاکستان میں اس سال زائد بارشوں کا امکان ہے۔اس متعلق تفصیلی آئوٹ لک مئی کے آخر میں جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :