خورشید شاہ کے بھتیجے کا انتقال، پیرول پر رہائی کی درخواست

جمعرات 29 اپریل 2021 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2021ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے بھتیجے عدیل شاہ کورونا کے سبب انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

ایم پی اے فرخ شاہ کے مطابق41 سال کے عدیل شاہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، عدیل شاہ کی تدفین سکھر میں آبائی قبرستان میں ہو گی۔فرخ شاہ کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کی دو روز کے پیرول پر رہائی کی درخواست دی ہے۔