گھر کے باہر ہوئی ڈکیتی کے بعد اداکارہ حرا مانی کا ردعمل آگیا

جا تجھے معاف کیا ، میرا فون چھیننے والے ، حرامانی نے ڈاکوؤں کو معاف کردیا ، اداکارہ نے اپنے مقبول ڈرامے کے گانے پر مشتمل ایک پوسٹ شیئر کردی

Sajid Ali ساجد علی اتوار 2 مئی 2021 12:55

گھر کے باہر ہوئی ڈکیتی کے بعد اداکارہ حرا مانی کا ردعمل آگیا
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 02 مئی2021ء ) گھر کے باہر ہوئی ڈکیتی کے بعد اداکارہ حرا مانی کا ردعمل آگیا۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کیے گئے اپنے ایک پیغام میں اداکارہ حرامانی نے اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مقبول ڈرامے کے گانے پر مشتمل ایک پوسٹ شیئر کی ، جس کے ساتھ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ جا تجھے معاف کیا ، میرا فون چھیننے والے۔

خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ حرا مانی کو اٴْن کے گھر کے باہر ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا ، حرا مانی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف اسٹوریز شیئر کی ہیں جن میں کچھ ویڈیوز ہیں ، انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حرا مانی کی گاڑی اٴْن کے گھر باہر آکر رٴْکتی ہے جس میں سے سب سے پہلے اٴْن کا بڑا بیٹا باہر ا?تا ہے اور گھر کی گھنٹی بجاتا ہے ، اس کے بعد جیسے حرا مانی کا چھوٹا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے تو دو موٹرسائیکل پر دو ڈاکو آتے ہیں اور گن پوائنٹ پر کار میں موجود اداکارہ حرا مانی کو لوٹ لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

حرا مانی کو لوٹنے کے بعد دونوں ڈاکو وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، اداکارہ اور اٴْن کے بچوں کو لوٹنے کی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین میں ایک خوف پیدا ہوگیا ہے ، صارفین کا کہنا ہے کہ ویڈیو دیکھ کر اندازہ ہوگیا ہے کہ اب ہم اپنے گھروں کے باہر بھی محفوظ نہیں ہیں ، واضح رہے کہ حرا مانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، اٴْن کے شوہر مانی کا تعلق بھی شوبز انڈسٹری سے ہے جبکہ اس جوڑی کے دو بیٹے ہیں۔