پاکستان پیپلز پارٹی عدم تشدد اور منطق و دلیل سے بات کرنے والی جماعت ہے ،حاجی علی مدد جتک

شرپسند عناصر بزدلانہ حملوں سے پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ، صدر پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان

جمعرات 6 مئی 2021 00:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک ، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ، سیکرٹری اطلاعاتر سردار سربلند خان جوگیزئی نے پا کستان پیپلز پارٹی کراچی ضلع شرقی کے جنرل سیکرٹری لالا عبد الرحیم پر نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ لالا عبد الرحیم کی گاڑی پر شر پسند عناصر کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ افسوسناک عمل ہے شرپسند عناصر بزدلانہ حملوں سے پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عدم تشدد اور منطق و دلیل سے بات کرنے والی جماعت ہے مگر مخالفین نے ہمیشہ پارٹی کی آواز کو دبانے کے لئے تشدد کا سہارا لیا ہے پیپلز پارٹی نے روز اول سے عوام کے حقوق کے حصول کی جو جدوجہد کی ہے وہ تاابد جاری رہے گی ہم کسی بھی صورت اپنے اصولی موقف، عوام کے مسائل کے حل، جمہوریت کو پروان چڑھانے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی بے شمار قربانیاں دی اور اور مستقبل میں بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی بزدالانہ حملے ہمیں اپنی جدوجہد سے کسی صورت نہیں روک سکے، انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی سندھ اور آئی جی پولیس سندھ ودیگر سیکورٹی حکام واقعہ کا نوٹس لیکر شرپسند عناصر کو فوری طور پر گرفتار اورملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے۔