ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع کوٹلی نے اراضیات خالصہ سرکاراور شاملات دیہہ پرہرقسم کی تعمیروترقی پرپابندی عائدکردی

جمعرات 6 مئی 2021 23:27

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع کوٹلی نے اراضیات خالصہ سرکاراور شاملات دیہہ پرہرقسم کی تعمیروترقی پرپابندی عائدکردی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کوجاری ہونے والے حکم میںکہاگیاہے کہ میںامجدعلی مغل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوٹلی ان اختیارات کی روسے جومجھے دفعہ144ضابطہ فوجداری مجریہ1898حاصل ہیںکوبروئے کارلاتے ہوئے حکم دیاہے کہ آئندہ ضلع کوٹلی کی حدودمیںکوئی بھی شخص اراضیات،خالصہ سرکاراورشاملات دیہہ پرکسی قسم کی تعمیروترقی کامجازنہ ہوگا۔ اس حکم کی خلاف ورزی پرکاروائی زیردفعہ 188آزادپینل کوڈمجریہ1860عمل میںلائی جائیگی۔یہ حکم فوری طورپرنافذ العمل ہوکرعرصہ دوماہ کے لیے نافذ العمل رہے گا۔