سندھ بھر میں یوم القدس پر احتجاجی مظاہرے
احتجاجی مظاہروں میں فلسطین کی آزادی اور قبلہ اوّل کی بازیابی کی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان احتجاجی مظاہرے سے علامہ باقر زیدی،علامہ مرزا یوسف حسین ، علامہ صادق جعفری، علامہ علی انور، ملک عباس اور دیگر کا خطاب
جمعہ 7 مئی 2021 22:30
(جاری ہے)
جامعہ مسجد نور ایمان مسجد کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں سیکڑوں مظاہرین شریک تھے جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مردہ باد امریکہ، اسرائیل نامنظور، ہندوستان مردہ باد، فلسطین کی آزادی اور کشمیر کی آزادی پر مبنی نعرے آویزاں تھے جبکہ پنجاب حکومت مردہ باد کے نعرے بھی درج تھے۔
مظاہرین نے فلسطینی و کشمیری عوام سے یکجتہی کرتے ہوئے امریکی و اسرائیلی پرچموں سمیت بھارتی پرچم کو بھی نذر آتش کیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر زیدی نے کہا کہ فلسطین کی آزادی قریب ہے اور عنقریب قبلہ اوّل صہیونیوں کے شکنجہ سے آزاد ہو گا۔ ان کا کہنا تھا امریکہ فلسطین اور کشمیر میں صہیونی و بھارتھ مظالم کی سرپرستی کر رہا ہے اور خطے میں بد امنی پھیلا کر مسلم ممالک کو کمزور کرنا چاہتا ہے جبکہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی گھناؤنی سازش پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم القدس مظلوموں کی حمایت اور مسلمان اقوام کے مابین اتحاد و یکجہتی کا بے مثال دن ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ایران میں اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی اور پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اسرائیل کے سنگین خطرے سے بروقت متنبہ کیا تھا اور آج پوری دنیا اسرائیل کی دہشتگردانہ سوچ کا نشانہ بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر و فلسطین میں ہونے والے ظلم و ستم پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ ان کا کہنا تھا عالمی برادری دوہرا معیار ترک کرے اور مسئلہ فلسطین اور کشمیر کو عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے میں مثبت کردار ادا کرے۔ انہوں نے پنجاب میں عزاداروں کے خلاف بے بنیاد مقدمات قائم کرنے پر وزیر اعلی پنجاب کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ عثمان بزدار ہوش کے ناخن لیں اور پنجاب میں ملت جعفریہ کے خلاف جاری تعصبانہ اقدامات کو فی الفور بند کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان پنجاب حکومت کے متعصبانہ اور ظالمانہ رویہ کا نوٹس میں بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر شرکاء نے عثمان بزدار مردہ باد اور پنجاب حکومت مردہ باد کے نعرے لگائے۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.