ں*لاہور،قبلہ اول کی آزادی کیلئے اسلامی ممالک کا اتحاد ضروری ہی: مجاہد عبدالر سو ل

اتوار 9 مئی 2021 17:05

Uلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2021ء) صدر سنی تحریک پنجا ب مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے کہا ہے کہ قبلہ اول کی آزادی کے لئے اسلامی ممالک کا اتحاد ضروری ہے،مسجد اقصیٰ کا رمضان المبارک میں تقد س پا مال کرنے پراسر ائیلیوں کی شد ید تر ین مذ مت کر تے ہیں، پاکستانی عوام رمضان کے مقد س لمحا ت میں اسرائیل کی بربادی اور فلسطین کی آزادی کیلئے دعا ئیں کر ے۔

اسرائیلی فو ج کے مسجد اقصیٰ پر حملے پر جاری مذ متی بیان میں انہو ں نے کہاکہ رمضان المبارک کے رحمتو ں بھر ے لمحا ت میں قبلہ اول میں اللہ کی بار گاہ میں جھکنے والو ں پر اسرائیلی فوج کا حملہ اورمسجد کا تقد س پا ما ل کرنا یہ انتہا ئی قا بل مذ مت با ت ہے،اسر ائیلی فو جیو ں کا نمازیو ں پر حا لت نماز میں حملہ کرنا ، نمازیو ں کو شہید کرنا ، جو تو ں سمیت مسجد میں داخل ہو نا ، مسجد میں آ نسو گیس کے شیل ، اسلحہ اور بارد کا آزادانہ استعما ل کر نا یہ انتہا ئی با عث شرم ہے اورعالمی برادری کو ضروراس پرایکشن لینا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزید کہاکہ پاکستان کی عوام رمضان المبارک کے مقد س لمحا ت میں اسرائیل کی بربادی اور فلسطین کی آزادی کیلئے دعا ئیں کر ے۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانو ں کا مسجد اقصیٰ میں اکٹھے ہونا، با قاعدہ نماز میں شمو لیت اختیار کرنا اورعبادا ت کو جاری رکھنا یہ پوری دنیا کو پیغام دیتا ہے کہ مسلمان دین اسلام کے سا تھ مخلص ہیںاورمسلمان شہاد ت کو پسند کر تا ہے ان شا ء اللہ ایک دن ضرور قبلہ اول آزاد ہو گا اور مسجد اقصیٰ تمام مسلمانو ں کیلئے کھو ل دی جائے گی۔یہودی اور اسرائیلی تمام زہریلے مواد یہاں سے نکل جا ئیں گے ان شا ء اللہ فلسطین کی سر زمین پر مسجد اقصیٰ کے گنبداسلام کی سر بلندی کا کا پر چم لہرائے گا۔