qرمضان بازاروں کا آج آخری روز، عید بازار بھی نہیں لگیں گے

اتوار 9 مئی 2021 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2021ء) حکومت نے رمضان بازار وں کوبند کرنے کا فیصلہ کر لیا،آج پیر کے روز بازاروں کا آخری روز ہوگا۔

(جاری ہے)

محکمہ صنعت نے ڈویژنل کمشنر زاور ڈپٹی کمشنر زکو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس کے متن کے مطابق 27 رمضان المبارک کو رمضان بازاروں کا آخری روز ہوگا۔رمضان بازاروں میں امسال عید بازار بھی نہیں لگیں ،سابقہ ادوار میں 27 رمضان کو تین روزہ عیدبازار لگائے جاتے تھی

متعلقہ عنوان :