ڑ* چاند رات تک مکمل بازار کھلنا چاہیئے ،رہنما جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ

اتوار 9 مئی 2021 23:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2021ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد‘ جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ‘ مولانا محمد ایوب ‘مولانا مفتی عبد الغفور مدنی‘ سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد ‘حافظ مسعود احمد‘ حاجی ظفر اللہ سالار حافظ مجیب الرحمن ملاخیل سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ حاجی صالح محمد میر فاروق لانگو اور دیگر نے انجمن تاجران کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ چاند رات تک مکمل بازار کھلنا چاہیئے ،حکومت ہٹ دھرمی کے آسمان سے زمین پر آکر فیصلے کرے عیدکے بعد انجمن تاجران کی مشاورت سے لاک ڈان کی حکمت عملی طے کی جائے، اب عید سے تین دن قبل لوگوں کے کروڑوں کا نقصان کے ساتھ عید کی تیاریوں پر پابندی نامعقول ہے مشاورت کے بغیر فیصلوں کی وجہ سے آج شہر میں کرفیو کا سماں ہے اس سلسلے میں جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ نے حکومت کی جانب سے کل وقتی لاک ڈان کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے تاجران کے موقف کی مکمل تائید کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے تاجروں اور عام دوکانداروں کا ایک تو گزشتہ سال کرونا سے معاشی استحصال ہوا اس کے بدلے حکومت کی جانب سے پائی ریلیف نہیں ملی اب اس سال بھی پورے رمضان المبارک میں شٹر’’اونچ نیچ‘‘کا سلسلہ جاری رہا اور انتظامیہ کی جانب سے فائرنگ کا دل خراش واقعہ بھی پیش آیا جس کے پرامن حل کیلئے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کی کوشش تاحال جاری ہے اب دوبارہ عید سے تین دن قبل لاک ڈان میں نرمی یا دورانیہ میں کمی بیشی کی بجائے کرفیو جیسی صورت حال کا نفاذ تاجروں اور غریب عوام کا معاشی قتل ہے جس کی جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ قطعا اجازت نہیں دے سکتی انہوں نے کہا عید کے سیزن میں لاک ڈان ختم کرکے ایس او پیز کے تحت لوگوں کو بچوں کے پیٹ پالنے دیا جائے، بلند وبانگ دعووں کے باوجودصوبائی حکومت نیماہ مقدس میں کوئی راشن پیکج یا کوئی روزگار سکیم دینے کی بجائے کاروبار بند کرنے کے فیصلے کئے اس قسم کے فیصلے کرتے وقت ان مفلوک الحال افراد کا بھی خیال رکھا جائے جو دن کو کماکر رات کو بچوں کو کھلاتے ہیں انہوں نے کہا کہ لاک ڈان اور پابندیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے اس حوالے سے انتظامیہ نے اگر کوئی انتشار پر مبنی کوئی بھی اقدام کیا تو اس کے تمام تر نتائج کی ذمہ داری ان پر عائد ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس ایک حقیقت ہے لیکن کوئٹہ کی صورت حال مختلف ہے بدقسمتی سے ان کا خیال نہیں رکھا جاتا تاجران کے احتجاج کی حمایت کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے سنیئر نائب امیر مولانا خورشید احمد نے انجمن تاجران کے صدر رحیم کاکڑ سے فون پر رابطہ کیا، جس میں جمعیت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، انجمن تاجران نے رضاکارانہ طور پر تعاون پر جمعیت علما اسلام کا شکریہ ادا کیا، مولانا خورشید احمد نے کہا کہ روز اول سے جمعیت علما ء اسلام غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے سلسلے میں جدوجہد کررہی ہے اور تاجران کے مسائل کو حل کیلئے کوشاں ہے دریں اثناء جمعیت علما ء اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے تاجروں کی گرفتاریوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کئے گئے دوکانداروں،تاجروں کو فورا رہا کیاجائی