Live Updates

کورونا وائرس: دنیا میں اموات کی تعداد33لاکھ سے بڑھ گئی

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 95 ہزار812 تک پہنچ گئی ،بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 26 لاکھ 62 ہزار سے زائد ہے ،رپورٹ

پیر مئی 20:24

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2021ء) عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 15 کروڑ 89 لاکھ70ہزار سے زائد افراد متاثر اور 33 لاکھ 6 ہزار 746 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 13 کروڑ 65لاکھ 17ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 91 لاکھ 45 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 95 ہزار812 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 34 لاکھ 76 ہزار 781 متاثر ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 26 لاکھ 62 ہزار سے زائد ہے اور 2 لاکھ 46 ہزار146افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 51 لاکھ 84 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

فرانس میں 57 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد متاثر اورایک لاکھ 6 ہزار 392 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔روس میں 48 لاکھ 80ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 326ہے۔برطانیہ میں 44 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار605 اموات ہوچکی ہیں۔کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ ا?خری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کرونا وائرس کی تیسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات