عمران خان اور انکی حکومت ڈلیوری کے حوالے سے شدید دبا ئوکا شکار ہے،اشفاق حسن خان
پیر 10 مئی 2021 23:28
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک کے میکرو اکنامک استحکام کیلئے این ایف سی ایوارڈ پر نظر ثانی کرنا ہوگی، موجودہ ایوارڈ میں نقائص ہیں اس کے ہوتے معاشی استحکام نہیں آ سکتا۔
موجودہ این ایف سی ایوارڈ بھی شوکت ترین کا دیا ہوا ہے وہ اس کی غلطیاں درست کریں۔انہوں نے کہاکہ مشرف کے اقتدار میں آنے کے وقت بھی معاشی حالات خراب تھے تاہم شوکت عزیز کے دور میں نہ صرف معیشت بحال ہوئی بلکہ جی ڈی پی کی شرح سات فیصد تک چلی گئی۔ یہ حقیقت ہے کہ غیر جمہوری و غیر منتخب حکومت کے ادوار میں معیشت انکی ترجیح ہوجاتی ہے اور لوگوں کے ذرائع آمدن بڑھ جاتے ہیں۔ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے کہا ہے کہ اس وقت ہمارے ہاں جو جمہوریت ہے اسے جمہوریت نہیں کہا جاسکتا ہے پہلے سیاسی جماعتوں کو اپنے اندر جمہوریت لانا ہوگی۔ موجودہ حکومت کی سب سے بڑی غلطی آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانا ہے، کچھ لوگ عمران خان کو گھسیٹ کر آئی ایم ایف کے پروگرام میں لے گئے ،جس سے ملک جام ہوگیا، غربت، بیروزگاری اور مہنگائی جیسے مسائل کنٹرول سے باہر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام کے ختم ہونے سے پہلے ہی اگلے پروگرام کیلئے ٹریپ کیا جارہا ہے اور ایسے حالات پیدا کئے جا رہے ہیں کہ پاکستان کو نئے پروگرام کی ضرورت ہو لہذا وزیر خزانہ شوکت ترین اعلان کریں کہ وہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی23 ویں پروگرام میں نہیں لے کر جائیں گے۔انہوں نے کہا صرف اشیا کی درآمدات کے موجودہ سٹرکچر پر نظر ثانی کرکے آئی ایم ایف سے جتنی رقم ملتی ہے اس سے زیادہ رقم نہ صرف بچائی جا سکتی ہے، صرف درآمدی سٹرکچر پر نظر ثانی کرکے درآمدی بل میں کمی لاکر ساڑھے چھ ارب ڈالر بچایا جاسکتا ہے جبکہ آئی ایم ایف سے چھ ارب ڈالر کے پروگرام کیلئے اتنی سخت شرائط بھگت رہے ہیں۔ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر تمام لگژری اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کرے۔ ابھی تو صورتحال یہ ہے کہ بلیوں اور کتوں کی خوراک بھی باہر سے آرہی ہے اس کے ساتھ ساتھ شرح سود کو کم کیا جائے تاکہ نجی شعبہ کیلئے سستے داموں فنانسنگ دستیاب ہوسکے اور معیشت کا پہیہ چل سکے۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.