شہر قائد میں دوکانداروں نے رینجرز اہلکاروں پر تھپڑو اور گھونسوں کی بارش کر دی

کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانا جرم بن گیا، دکانداروں کا رینجرز اہکاروں پر تشدد، متعدد رینجرز اہکار زخمی حالت میں ہسپتال منتقل، پولیس

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری منگل 11 مئی 2021 23:09

شہر قائد میں دوکانداروں نے رینجرز اہلکاروں پر تھپڑو اور گھونسوں کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2021ء) کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانا جرم بن گیا، شہر قائد میں دوکاندار نے رینجرز اہلکاروں پر تھپڑو اور گھونسوں کی بارش کر دی، متعدد رینجرز اہکاروں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا- تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں دکاندار آپے سے باہر ہوگئے، دکانداروں نے کورونا ایس او پیز پر عمل کرانے کے لیے آنے والے رینجرز اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رینجرز اور پولیس ایس او پیز پر عمل کرانے لیاری کے علاقے بہار کالونی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق 2 دکانداروں نے رینجرز اہلکاروں پر تشدد کیا، ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دونوں ملزمان بھائی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے غریب آباد میں پولیس کی جانب دکانیں بند کرانے کے دوران تشدد کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا تھا۔

احتجاجی مظاہرین نے الزام عائد کیا تھا کہ لیاقت آباد تھانے کے پولیس اہلکاروں نے گھروں کے دروازوں پر لاتیں ماریں، مشتعل مظاہرین نے غریب آباد کی مین شاہراہ پر پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا تھا اور سڑک پررکاوٹیں رکھ کر دونوں اطراف کی سڑک بلاک کر دی تھی۔ احتجاج کے باعث سوک سینٹر سے غریب آباد اور ناظم آباد سے غریب آباد تک بدترین ٹریفک جام ہوگیا تھا۔ْ