کراچی شہر کا امن سانحہ 12 مئی کے شہدا کی قربانیوں سے بحال ہوا ہے،شاہی سید

بدھ 12 مئی 2021 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) سانحہ 12 مئی کے شہدا کی تیرویں برسی کے موقع پر اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کا امن سانحہ 12 مئی کے شہدا کی قربانیوں سے بحال ہوا ہے، 12 مئی 2007 کو باچاخان بابا کے پیروکاروں نے وقت کے فرعونوں کے سامنے سر جھکانے سے انکار کیا تھا، ایک ایسے وقت میں جب اس شہر پر مکمل طور پر دہشت گردی کا راج تھا،باچاخان کے پیروکاروں نیریاست کے اندر ریاست کو چیلنج کیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 12 مئی2007 کو نام نہاد کمانڈو جنرل مشرف کی آشیرباد سے بانی متحدہ کے دہشت گرد ونگ نے نہتے سیاسی کارکنوں کو ریاستی سرپرستی میں شہید کیا، 12 مء 2007 کی تلخ یادیں آج بھی تازہ ہیں۔ انہوں نے اس امرپرافسوس کا اظہارکیا کہ ریاستی طور پر آج تک سانحہ 12 مء کے زمہ داران کا تعین نہیں کیا گیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاستی سطح پر سانحہ 12 مء کے زمہ داران کا تعین کیا جائے اورمتاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کرونا وبا کے خاتمے کے بعد شہدا 12 مئی کی یاد میں کراچی میں بڑا عوامی جلسہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔