صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی عید الفطر کراچی میں منائینگے

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری اسلام آباد میں منائینگے

بدھ 12 مئی 2021 21:18

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی عید الفطر کراچی میں منائینگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی عید الفطر کراچی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری اسلام آباد میں منائینگے ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کراچی میں موجود ہیں وہ کراچی میں عید منائینگے ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اس بار عید الفطر اپنے آبائی علاقے صوابی کے بجائے اسلام آباد میں منانے کا فیصلہ کیا ہے اسی طرح ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے بھی کوئٹہ کے بجائے اس بار عید اسلام آباد ہی میں منائیں گے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی نے طے کیا ہے کہ وہ عید الفطر اپنے آبائی علاقے میں منائیں گے۔حکومت پہلے ہی اعلان کرچکی ہے کہ عیدالفطر پر لاک ڈائون اور کورونا ایس او پیز کی وجہ سے کوئی بھی سیاستدان تقریب کا اہتمام نہیں کرسکے گا۔