حب میں بم دھماکہ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

بدھ 12 مئی 2021 23:45

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) حب شہر میں دو دنوں میں دوسرا دھماکہ ہوا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

(جاری ہے)

بدھ کی شب حب شہر میں سٹی تھانہ کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کے کنارے واقع لسبیلہ کوسٹ گارڈبٹالین کے ہیڈ کواٹر کے مرکزی گیٹ پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جسکے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا ہے اس حوالے سے مقامی پولیس کے مطابق دھماکے میں کسی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دستی بم کے ٹکڑے لگنے سے قریبی دیواروں اور کوسٹ گارڈز کے گیٹ کو معمولی نقصا ن پہنچا ہے پولیس کے مطابق مزید شوائد اکٹھے کیے جارہے ہیں واضح رہے کہ منگل کی شب بھی حب شہر کے علاقہ ساکران روڈ پر دھماکہ ہوا تھا۔