د*شوال کا چاند نظر آگیا،عیدالفطر آج(جمعرات) کو ہے،مرکزی رویت ہلال کمیٹی

بدھ 12 مئی 2021 23:50

wاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2021ء) شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ،عید الفطر 2021ء (آج)بروز جمعرات 13مئی 2021کو ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے گزشتہ روز کیا۔تفصیلات کا مطابق عید الفطر کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد کی سربراہی میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزارت سائنس، اسپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک تھے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں لہذا عیدالفطریکم شوال(آج )المکرم 1442ھ 13مئی2021ء بروز جمعرات کو ہے۔پشاورمیں چیئرمین زونل کمیٹی مولانا احسان الحق کی زیر صدارت زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال، جب کہ کراچی میں زونل کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر میں جبکہ کراچی زونل رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی حافظ محمد سلفی نے کی جبکہ اجلاس میں قاری نظیر احمد نعیمی، قاری محمد اقبال،مولانا صابر شریک تھے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، مملکت میں بدھ کو 30 روزے مکمل کیے جائیں گے اور عیدالفطر 13 مئی جمعرات کو ہوگی۔ اسی طرح قطر اور متحدہ عرب امارات نے بھی ماہ شوال کے چاند کا اعلان کردیا گیا۔ امارات میں کہیں بھی عید کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد بدھ کو 30 واں روزہ تھا جبکہ عید الفطر(آج)13مئی بروز جمعرات منعقد کی جارہی ہے ۔

اسی طرح بھارت کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔ بھارت کی رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ ملک بھر سے عیدالفطر کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئیلہٰذا بھارت میں عیدالفطر 14مئی بروز جمعہ کو ہوگی۔ اسی طرح بنگلا دیش میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث بنگلا دیش میں بھی عیدالفطر 14 مئی بروز جمعہ منائی جائے گی