۹غریب عوام کی فلاح کے لئے ضلع میں 8اور تونسہ میں 3لنگرخانوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا:سید رفاقت علی گیلانی
Oوزیر اعلیٰ جنوبی پنجاب کے عوام کی خوشحالی و ترقی کے لئے تیز تر اقدامات اٹھائے ہوئے ہیں، تونسہ میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اربوں روپے کے منصوبے جلد مکمل کئے جائیں گے
اتوار 16 مئی 2021 17:25
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 62کروڑ روپے کی لاگت سے تونسہ شہر میں سیوریج کے نظام کو بہتر بنایا جائے گااورتونسہ شہر میں ٹف ٹائلز لگائی جائیں گی۔
شادن لنڈ کے علاقے میں نئی سیمنٹ فیکٹری لگے گی۔منگروٹھہ سے ساکردورویہ سڑک کی منظوری دے دی گئی ہے جس پر37کروڑ روپے لاگت آئے گی۔24کروڑ روپے کی لاگت سے لائیوسٹاک فارم بنایا جائے گا۔تونسہ میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام جلد مکمل کرایا جارہا ہے۔ بجلی کی فراہمی کی107 مختلف سکیموں کو دو ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ شورکوٹ ،لیہ،تونسہ،چوکی والا،بارتھی ،چھپر بلوچستان روڈ کے منصوبے کا حکومت جائزہ لے رہی ہے۔جس پر لاگت کا تخمینہ 29ارب روپے لگایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بارتھی میں 132کلو واٹ کے گرڈ کا قیام بھی عمل میں لایا جارہاہے ۔انڈس ہائی وے رمک تاکشمور روڈ کی بحالی اور تونسہ میں لائبریری کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔تونسہ شہر کی تزئین وآرائش کے ساتھ پڑاؤ کی 43کنال زمین فلاح وبہبود کے لئے مختص کر دی ہے۔غریب عوام کی فلاح کے لئے ضلع میں 8اور تونسہ میں 3لنگرخانوں کا قیام عمل میں لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ڈی جی خان میں پولیس، محکمہ تعلیم و صحت، محکمہ لائیوسٹاک اور سوشل ویلفیئر سمیت دیگر اداروں میں آسامیوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ انہو ںنے کہا کہ وہوا جیسے علاقے کو ماضی میں بری طرح نظرانداز کیا گیا جس کے باعث وہوا میں لوگ بنیادی سہولتوں سے محروم رہے۔وہوا کی ترقی اور لوگوں کی خوشحالی کیلئے پہلی بار ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کی یکساں پالیسی کے تحت دور دراز کے علاقوں تک سہولتیں پہنچانا ہمارا مشن ہے۔بارتھی اورفاضلہ میں جدید نادراسنٹر ز کا قیام عمل میں لایا جارہاہے ۔پنجاب بھر میں قانونگوئی کی سطح پر پر اراضی ریکارڈ سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پہلی بار ترقی کا سفر پسماندہ ترین علاقوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔مزید قومی خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، دوطرفہ سماجی و معاشی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
-
چیچہ وطنی،زرعی اراضی کے تنازعہ پربیوی اورساس کو قتل کرکے فرار ہونیوالا ملزم گرفتار
-
عمران خان قیدی ہیں کوئی عہدیدار نہیں‘ ان کے خط اور قول و فعل کی کوئی وقعت نہیں، عطا تارڑ
-
مریم نوازاپنے والد نوازشریف کے ہمراہ میو ہسپتال میں سہولیات کا جائزہ لینے پہنچ گئیں
-
کم عمر لڑکی کی شادی کرانے پر نکاح خواں کیخلاف کارروائی کا حکم
-
پہلی ایٹمی طاقت بننے کی26 برس مکمل ہونے پر ’’ یوم تکبیر ‘‘ 28مئی کو منایاجائے گا
-
عوامی گورنر ہوں، علی امین گنڈا پور کو کھانے کی دعوت دیتا ہوں،فیصل کریم کنڈی
-
من گھڑت ، جھوٹی خبروں کا تدارک ، پنجاب میں ہتک عزت قانون 2024 لاگو کرانے کا فیصلہ
-
عدت نکاح کیس:بشری بی بی کی اپیلوں پر سماعت کل بدھ تک ملتوی،دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کئے جانے کا امکان
-
مستحق خواتین کی عزت نفس اور وقار کو برقرار رکھنا بی آئی ایس پی کی ترجیحات میں شامل ہے، چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد
-
پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کی ڈاکٹر محمد نظام الدین اورندیم مجتبیٰ کے ساتھ تعلیمی ایمرجنسی پر گفتگو
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے گورنرخیبرپختونخوا سمیت مختلف وفود کی ملاقاتیں، باہمی دلچسپی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.