شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ کے الیکٹرک نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا

پیر 17 مئی 2021 16:25

شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ کے الیکٹرک نے غیر اعلانیہ لوڈ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ کے الیکٹرک نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیابعض علاقوں میں رات بھر بجلی غائب ہونے سے شہریوں نے رات جاگ کر گزاری ۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں گرمی کا پارہ 45ڈگری سینٹی گرید تک پہنچنے پر کے الیکٹرک نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا عزیز آباد، لیاقت آباد اور دستگیر میں رات بھر بجلی غائب رہی جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے رواں موسم گرما میں کے الیکٹرک کو اضافی 4سو میگا واٹ ملنے کے باوجود کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا۔

پیر شہر کے مختلف علاقوں میں گرمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی بندش جاری رہی اور مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان رہے جبکہ بعض علاقوں میں عید کی چھٹیوں سے دو تین روز قبل ہی بجلی بند کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا تاہم اتوار کو زیادہ علاقوں میں بجلی بند رہنے کی اطلاعات موصول ہوئیں ان علاقوں میں گارڈن ویسٹ ، عثمان ا?باد ، غازی نگر ، لیاقت ا?باد ، سی ون ایریا، خیابان بدر ، ڈی ایچ اے فیز ون ، اعظم ٹاوؤن ، گلستان جوہر بلاک 17، گلشن اقبال، ملیر لیاقت مارکیٹ ، شرف آباد، عبداللہ گبول گوٹھ اور نارتھ ناظم ا?باد بلاک جے شامل تھے۔

(جاری ہے)

بجلی کی فراہمی میں تعطل کے باعث لوگوں کو پانی کے حصول میں بھی مشکلات رہیں۔