مریخ ہیلی کاپٹر مشن: پاکستانی انجینیئر احمد اویس نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

انجینیئر احمد اویس نے مریخ 2020ء ہیلی کاپٹر مشن کے لیے سافٹ ویئر کا کوڈ ترتیب دیا، امریکی سفارتخانے کا خراج تحسین

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 18 مئی 2021 14:49

مریخ ہیلی کاپٹر مشن: پاکستانی انجینیئر احمد اویس نے قوم کا سر فخر سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 مئی 2021ء) : پاکستان میں کسی طور ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، پاکستان کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں دنیا میں کہیں بھی ہوں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا ہی لیتے ہیں۔ ایسے ہی ایک پاکستانی انجینئیر احمد اویس نے اپنے شاندار کارنامے سے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، جس پر امریکی سفارتخانے بھی پاکستانی انجینئیر کو خراج تحسین پیش کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی ایوارڈ یافتہ اوپن سورس انجینیئر احمد اویس نے مریخ 2020ء ہیلی کاپٹر مشن کے لیے سافٹ وئیر کا کوڈ ترتیب دیا جس پر امریکی سفارتخانے نے خراج تحسین پیش کیا۔ امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈیولپرز صحیح معنوں میں دنیا میں اپنی شناخت بنا رہے ہیں اور احمد اویس پاکستانی ایوارڈ یافتہ اوپن سورس انجینئیر ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی خلائی ادارے ناسا کا پرسیورینس مشن کامیابی سے مریخ پر لینڈ کرگیا تھا جس کے بعد ناسا نے چھوٹا ہیلی کاپٹر انجینیوٹی مریخ پر اڑایا تھا، ہیلی کاپٹر انجینیوٹی نے مریخ پر کامیاب اُڑان بھری تھی، مشن 239 ملین میل کا سفر طے کرکے منزل پر پہنچا تھا، ناسا کے اس پرسیورینس نے خلا میں 12 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر طے کیا۔

مشن پر 2 ارب 20 کروڑ ڈالر لاگت آئی اور یہ مشن 2 سال کے لیے بھیجا گیا تھا جس کا مقصد مریخ پر زندگی کو تلاش کرنا ہے، پرسیورینس درحقیقت ایک روبوٹ ہے جو ایسٹروبائیلوجسٹ یعنی مریخ کی سطح پر زندگی کے آثار تلاش کرے گا اور یہ ناسا کا پہلا روور ہے جو مریخ پر بھیجا گیا ہے، یہ روبوٹ پہلے بھیجے گئے زیادہ جدید ہے اور زیادہ دیر تک قائم رہ سکتا ہے۔