کامریڈ حیدر بخش جتوئی کی51ویں برسی21مئی کو ٹنڈو محمد خان کے علاقے کھتڑ میں منائی جائے گی ، اکبر جتوئی

منگل 18 مئی 2021 23:51

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2021ء) سندھ ہاری کمیٹی کے سربراہ اکبر جتوئی نے کہاہے کہ کامریڈ حیدر بخش جتوئی کی51ویں برسی21مئی کو ٹنڈو محمد خان کے علاقے کھتڑ میں منائی جائے گی یہ بات انہوںنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوںنے کہاکہ کامریڈ حیدر بخش جتوئی کی برسی کے سلسلے میں انتظامات کو آخری شکل دی جارہی ہے برسی کی تقریب میں سندھ سمیت ملک کے نام ور سیاستدان، قوم پرست رہنما اور انسان دوست تنظیموں کو دعوتی دی گئی ہے انہوںنے مزید کہاکہ 71سال گذر جانے کے باوجود سندھ سمیت ملک کے ہاریوں کی حالت خراب ہے زراعت پر جاگیردار صنعت کار قابض ہیں انہوںنے کہاکہ ہاریوں کی معاشی بدحالی کو ختم کرنے کے لئے جدوجہد کی ضرورت ہے 21مئی کو برسی کے موقع پر ہاریوں کی حقوق کے حوالے سے بھر پور جدوجہد کا عزم کیاجائے گا اس موقع پر انور انقلابی، گلاب جتوئی ودیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :