سعودی شخص کو شناختی دستاویزات نہ دکھانے اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی پر گرفتار کر لیا گیا
ملزم نے چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں سے بدتمیزی کی جبکہ اس کی بیوی نے بھی بدکلامی کرتے ہوئے تصویر بنا کر سوشل میڈیا پوسٹ کر دی تھی
محمد عرفان ہفتہ 22 مئی 2021 14:32
(جاری ہے)
اسی دوران اس کی اہلیہ بھی پولیس سے تلخ کلامی کرتی رہی اور چیک پوسٹ کی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔ ملزم کو پولیس اہلکاروں سے تعاون نہ کرنے اور شناختی دستاویز نہ دکھانے پر اہلکاروں نے حراست میں لے کر اسے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب مملکت بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہونے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے کریک ڈاؤن میں تیزی لائی گئی ہے۔ گزشتہ روز جازان میں سماجی فاصلے اور 20 سے زائد افراد کے اجتماع کی پابندی کی خلاف ورزی پر 70افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ نجران کے ایک گیسٹ ہاؤس میں جمع ہونے والے 130 افرا د بھی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے ہیں۔ نجران پولیس کے ترجمان عبد اللہ العشوی نے بتایا کہ گیسٹ ہاؤس میں کھلے عام اجتماع پر پابندی کے احکامات کی دھجیاں اُڑائی جا رہی تھیں۔ تقریب میں شریک مہمانوں، میزبان اور گیسٹ ہاؤس کے منتظم کو گرفتار کرنے کے بعد ان پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ جازان کی صامطہ کمشنری میں ایک مکان میں جمع 70 افراد بھی گرفتار ہوئے ہیں۔ جازان پولیس کے مطابق اس مکان میں ایک تقریب منعقد کی جا رہی تھی، حالانکہ موجود وقت میں لوگوں کے اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔ تقریب کے میزبان اور 70 مہمانوں پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ الشرقیہ پولیس کی جانب سے کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد کی نگرانی کے لیے بازاروں، دُکانوں اور تجارتی مراکز پر 15 سو سے زائد چھاپے مارے گئے ہیں، جہاں 82 خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ 17 تجارتی مراکز سیل کر دیئے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.