Live Updates

ڈاکٹر تو میں بھی ہوں، فردوس عاشق اعوان کی شہریوں کو ویکسین لگانے کی ویڈیو وائرل

ڈاکٹر تو میں بھی ہوں، ویکسینیشن سنٹر کے اچانک دورے کے دوران فردوس عاشق اعوان نے شہریوں کو خود ویکسین لگانا شروع کر دی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری ہفتہ 22 مئی 2021 20:18

ڈاکٹر تو میں بھی ہوں، فردوس عاشق اعوان کی شہریوں کو ویکسین لگانے کی ..
گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 22 مئی 2021) ڈاکٹر تو میں بھی ہوں، ویکسینیشن سنٹر کے اچانک دورے کے دوران فردوس عاشق اعوان نے شہریوں کو خود ویکسین لگانا شروع کر دی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان آئے روز کسی وجہ سے خبروں کی زینت رہتی ہیں، حال ہی میں اُن کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں شہریوں کو کورونا ویکسین لگاتی دکھائی دے رہی ہیں ۔

فردو س عاشق اعوان کو زیادہ تر لوگ سیاست دان کے طور پر جانتے ہیں مگر وہ ایک ڈاکٹر بھی ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق نے اپنے اس ہنر کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے صحافیوں کو اپنے ہاتھوں سے ویکسین لگائی۔گوجرانوالہ میں صحافیوں کو ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے ،گزشتہ روز اچانک دورے کے موقع پر فردوس عاشق اعوان وہاں پہنچیں تو انہوں نے چند صحافیوں کو اپنے ہاتھ سے ویکسین لگائی۔

(جاری ہے)

اس دوران ایک شخص نے فردوس عاشق اعوان کی جانب سے صحافی کو ویکسین لگانے کی ویڈیو کیمرے کی آنکھ میں عکس بند کر کے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔ یہ ویڈیو بعدازاں دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ واضح رہے کہ 30 مئی 2017 کو ، فردوس عاشق اعوان نے نتھیا گلی میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ۔ 2018میں پاکستان کے عام انتخابات میں وہ این اے 72(سیالکوٹ اول) میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر اپنی نشست سے مسلم لیگ (ن) کے ارمغان سبحانی کے خلاف 91،393 ووٹ حاصل کرکے ہار گئیں جنھوں نے 129،041 ووٹ حاصل کیے۔

کابینہ میں ردوبدل کے بعد وہ 18 اپریل 2019 کو وزیر اطلاعات اور نشریات کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی کے عہدے پر فائز تھیں ۔11اپریل 2020 تک دفتر میں رہیں۔2 نومبر 2020 کو وہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے معاون خصوصی کے طور پر مقرر ہوگئیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات