Live Updates

شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کے موقف کی حمایت کر دی

سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کے رشتوں میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، پی ڈی ایم میں کوئی ایک جماعت کسی کو رکھنے یا نکالنے کی مجاز نہیں ہے، شہباز شریف

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعہ 28 مئی 2021 00:02

شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کے موقف کی حمایت کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 26 مئی2021ء) پی ڈی ایم میں کوئی ایک جماعت کسی کو رکھنے یا نکالنے کی مجاز نہیں ہے، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کے موقف کی حمایت کر دی- تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کے رشتوں میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں کوئی ایک جماعت کسی دوسری جماعت کو رکھنے یا نکالنے کی مجاز نہیں ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا کہ پہلے پی ڈی ایم میں دس جماعتیں تھیں اب 8 ہیں۔ انہوں ے کہا کہ پی ڈی ایم تقسیم ہوئی ہے تو ہمارے پاس پارلیمان کا فورم بھی موجود ہے۔ میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجٹ، کشمیر اور کورونا سمیت دیگر امور پر تمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کرکے لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے بیرون ملک جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کا معاملہ تھا اس لیے بیرون ملک جارہا تھا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بیرون ملک کرکٹ کھیلنے یا کسی سے جادو ٹونہ سیکھنے نہیں جارہا تھا۔ انہوں نے اپوزیشن اتحاد سے متعلق بات دوسری جانب نوازشریف ،شاہد خاقان عباسی اور مریم نواز نے جارحانہ اور سخت بیانیہ اپنایا ہوا ہے۔پارٹی کی اکثریت شہباز شریف کے مفاہمتی بیانیے کی حامی ہیں۔

دو متضاد بیانیے کے باعث رہنما مشکل کا شکار ہیں۔پیپلز پارٹی نے بھی شہباز شریف کے بیانیے کی حمایت کی ہے۔رانا تویر ،خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر رہنما شہباز شریف کے موقف کے حامی ہیں تاہم انھوں نے بھی خاموشی اختیار کر رکھی ہے کیونکہ شہباز شریف نے اپنے موقف کے حامی رہنماؤں کو فی الحال بیان دینے سے روک دیا ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن میں جہاں مریم نواز اور شہباز شریف کے دھڑے ہونے کے بارے میں بات کی جاتی تھی وہیں اب چوہدری نثار علی خان کے سیاسی منظر نامے پر دوبارہ اُبھرنے کے بعد مسلم لیگ ن واضح طور پر گروپ بندی کا شکار ہو گئی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا پارلیمانی گروپ چوہدری نثارعلی خان سے سیاسی تعلقات بحال کرنے کی کوشش میں ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف ، حمزہ شہباز ، خواجہ سعد رفیق ، اسحاق ڈار ، رانا تنویر ، شیخ روحیل اصغر ، ایاز صادق ، کا شمار چوہدری نثار کے لیے نرم گوشہ رکھنے والوں میں ہوتا ہے جبکہ راجپوت برداری سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی بھی چوہدری نثار علی خان کے لیے ہمددریاں ہیں ۔ دوسری جانب پرویز رشید ، شاہد حاقان عباسی ، مریم نواز اور رانا نثا اللہ خان گروپ چوہدری نثار کے معاملہ میں سخت مؤقف اپنائے ہوئے ہے۔ کرتے ہوئے کہا کہ جب جیل میں تھا اس وقت پی ڈی ایم بنی تھی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات