ک* منڈی بہاؤ الدین ،پیرزادہ امتیاز سید عارضہ قلب کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے

اتوار 30 مئی 2021 20:35

پ*لاہور / منڈی بہاؤ الدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2021ء) عالمی شہرت یافتہ دائیں بازو کے لیبر لیڈر پیرزادہ امتیاز سید عارضہ قلب کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے ہیں. پیرزادہ امتیاز سید پاکستان میں گلوبل مارچ چائلڈ لیبر، ملینیم مارچ وومن رائٹس جیسی تحریکوں کے علاوہ بانڈڈ لیبر اور چائلڈ لیبر کے قوانین بنوانے کی تحریکوں میں نمایاں رہی.

جب کہ آئی ایل او سمیت مختلف عالمی ٹریڈ یونینز، میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے اور پاکستان کے مزدور طبقہ کی جنگ لڑی.

(جاری ہے)

واپڈا ملازمین کے حقوق کی تحریک اور بھٹہ خشت انڈسٹری کے مزدوروں کے لیے اندرون و بیرون ممالک آواز بلند کی. مرحوم کی نماز جنازہ رات گئے ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی. پاکستان پریس کلب پرتگال کے صدر ضیائ سید ، انجمن تاجران سرگودھا روڈ کے جنرل سیکرٹری سید فرخ عباس، اور حماد سید سے عوام نے تعزیت کی، مرحوم کی تدفین موضع کوٹ غلام رسول شاہ (مانو چک - ہیلاں روڈ) تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاؤ الدین میں رات گئے کر دی گئی. پاکستان کی لیبر رائٹس کی تحریک ایک جرات مند اور بے لوث راہنما سے محروم ہو گئی ہی.

متعلقہ عنوان :