سندھ مین پانی کی کوئی کمی نہیں ہے پنجاب پانی کی کمی کو منہ دے رہا ہے،مخدوم زین حسین قریشی

منگل 8 جون 2021 23:15

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2021ء) پارلیمانی سیکریٹری فنانس مخدوم زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ سندھ مین پانی کی کوئی کمی نہیں ہے پنجاب پانی کی کمی کو منہ دے رہا ہے، سندھ حکومت پانی کے مسئلے پر صوبائیت کو ہوا دی رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایم این ایز لال مالہی اور جئے پرکاش ودیگر کے ساتھ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مخدوم زین نے کہاکہ ارسا سندھ کو اس کے حصے کا پورا پانی فراہم کررہاہے سندھ میں اس وقت پانی کوئی کمی نہیں ہے جبکہ پنجاب پانی کی کمی کو منہ دے رہا ہے اور سندھ سے زیادہ پانی کی کمی پنجاب میں ہے ملک میں اس وقت پانی کا ذخائر موجود ہے ان کے مطابق پانی کوٹے کے مطابق تقسیم ہورہی ہے لیکن سندھ حکومت پانی کو مسئلہ بناکر صوبائی کو ہوا دے رہے ہیں پانی پر سیاست کررہی ہے ہم صوبائی کی نہیں ملک کی بات کرتے ہیں، انہوںنے کہاکہ1991ء کے پانی کے معاہدے کے مطابق مل رہا ہے سندھ کے ساتھ زیادتی کا سوچ بھی نہیں سکتے پانی کی تقسیم کا کام ارسا کا ہے اس کو پنجاب یا سندھ کا مسئلہ نہیں بنایاجائے یہ ملکی مسئلہ ہے سندھ میری اور میرے والد کی دھرتی ہے سندھ کے علاقے عمر کوٹ سے میرے والد مخدوم شاہ محمود قریشی الیکشن میں حصہ لیتے رہے ہیں لاکھوں ووٹ حاصل کئے، عمر کوٹ کے عوام سے اسٹیڈیم بنانے کا وعدہ کیا وہ پورا کردیا جس کا افتتاح کیاجائے گا، ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ گھوٹکی ریل گاڑی سانحہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ ہوا ہے وزیر اعظم عمران خان نے سانحہ کا نوٹس لے کر 24گھنٹے کے اندر رپورٹ طلب کی، انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کو جب حکومت ملی اس وقت معیشت آخری سانسیں لے رہی تھی آج معیشت مستحکم ہوئی ہے، ملک میں انڈسٹری سیکٹر ترقی کررہا ہے احساس پروگرام کے تحت لاکھوں مستحق خاندانوں کی مالی مدد کی جارہی ہے۔