راجن پورمیں اغوا کے بعد بازیاب ہونے والے پولیس اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا
اہلکار غفلت اور غیر ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے مقامی زمیندار کی دعوت کھانے چلے گئے اور اغوا ہو گئے
سمیرا فقیرحسین بدھ 9 جون 2021 16:13
(جاری ہے)
متعلقہ انکوائری میں 2 اہلکار اور چوکی انچارج قصور وار ثابت ہوئے جنہیں ''ڈسمس فرام سروس'' کر دیا گیا۔
نوکرری سے فارغ ہونے والوں میں اے ایس آئی عبدالرحمان، کانسٹیبلز عرفان منظور اور محمد ارشد شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اہلکار 26 مئی کو اغوا ہوئے جس کے بعد 2 جون کو آپریشن شروع کیا گیا جو 4 جون کو ختم کر دیا گیا۔ اس دوران 2 پولیس اہلکاروں کو بازیاب کروایا گیا۔ یاد رہے کہ راجن پور میں کچے کے علاقے ميں پوليس کا ڈاکوؤں کے خلاف گرينڈ آپريشن کیا گیا تھا۔ آر پی او نے یہ بھی بتایا کہ آپریشن کے دوران ڈرون کیمروں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ جدید سائنسی ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کیا جائے گا۔ دو جون کو جاری بیان میں پولیٹکل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن میں اب تک 23 افراد کو حراست میں لیا گیا، زیر حراست مشکوک افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے تمن کھوسہ میں لادی گینگ نے 3 افراد کو اغواء کر لیا تھا۔ اغوا کے بعد خیر محمد نامی مغوی کو فائرنگ کر کے اور محمد رمضان کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا تھا۔ ڈاکوؤں نے آپریشن شروع ہونے کے بعد تیسرے مغوی کو آزاد کر دیا تھا جس کے بعد وہ اپنے گھر پہنچ گیا۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.