Live Updates

کراچی میں مون سون کی بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے تاہم شہر کا اگلے چندروز تک موسم خوشگوار رہے گا، سردار سرفراز

جمعرات 10 جون 2021 12:33

کراچی میں مون سون کی بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے تاہم شہر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) ڈائریکٹرمیٹ سردار سرفراز نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں مون سون کی بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے تاہم شہر کا اگلے چندروز تک موسم خوشگوار رہے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرمیٹ سردار سرفراز نے ملک میں مون سون کی بارشوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرمی کا بڑھنا مون سون موسم کیلئے اچھا ہے، موجودہ گرمی کی لہر مزید 2روزتک برقراررہے گی۔سردار سرفرازنے کہاکہ کراچی میں اگلے چندروزتک موسم خوشگواررہے گا، مون سون کی بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کاامکان ہے، کراچی میں بھی مون سون میں زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :