Live Updates

تحریک انصاف جب سے برسراقتدار آئی ہے عوام کو مسائل کا سامنا ہے ‘عزیز الرحمن چن

پیر 14 جون 2021 16:06

تحریک انصاف جب سے برسراقتدار آئی ہے عوام کو مسائل کا سامنا ہے ‘عزیز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ بجٹ کو عوام دوست کہنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں تحریک انصاف جب سے برسراقتدار آئی ہے عوام کو مسائل کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو اس بجٹ سے کافی امیدیں تھیں جو اس بجٹ کے پیش ہوتے ہی دم توڑ گئیں ۔انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کو پیٹ بھرنے کے لیے دووقت کی روٹی چاہیے موبائل کا لوڈ نہیں اسے گھر کو روشنی دینے کے لیے سستی بجلی کی ضرورت ہے، الیکٹرک گاڑی کی نہیں ہمارے ملک میں ساٹھ سے ستر فیصد عوام غربت کی لکیرسے بھی نیچے ہے جن کو اس بجٹ میں نظر انداز کیا گیا ہے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات