
سرکاری ملازمین کو کارکردگی کی بنیاد پر مراعات ملیں گی، شوکت ترین
گھوڑے اور گدھے میں فرق کریں گے، سب ملازمین کو ایک جیسی مراعات نہیں ملنی چاہئیں، درست بات ہے ملازمین کو مہنگائی کے تناسب سے ریلیف ملنا چاہیے۔ وفاقی وزیرخزانہ کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
منگل 15 جون 2021
22:25

(جاری ہے)
بجلی اور گیس کے ٹیرف میں اضافہ ہوا، جس سے غربت بڑھی ، عمران خان کو داد دیتا ہوں اس نے کنسٹرکشن انڈسٹری اور زراعت کی سرگرمیوں کو جاری رکھا۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر میں گروتھ کی کافی گنجائش ہے، صنعت کو فروغ دیں گے اورآئی ٹی اور سافٹ ویئر کو صنعت کا درجہ دیں گے۔
ٹیکس جو دے رہا ہے، ہم اس کے پیچھے لگے رہتے ہیں، ہم ٹیکس کو بڑھاتے نہیں ہیں، سیلز ٹیکس میں ٹیکنالوجی استعمال نہیں کررہے، اب ہم ٹیکس نیٹ کو بڑھائیں گے۔ نادرا کے پاس 7.2ملین ڈیٹا ہے ، ان کے پاس جائیں گے کہ بھئی ٹیکس دیں۔انہوں نے کہا کہ میں واضح بتانا چاہتاہوں کہ میری اجازت کے بغیر کوئی گرفتار نہیں کرسکے، اگر ایف بی آر کو کسی پر شک ہے کہ ٹیکس نہیں دے رہا، ہمیں دو طریقوں سے پتا چلے گا کہ ٹیکس کس نے نہیں دیا، ایک وہ جس نے ٹیکس ریٹرن فائل ہی نہیں کیا، اسی طرح تھرڈ پارٹی آڈٹ کرے گی، اس کے بعد میری اجازت کے ساتھ گرفتاری ہوگی۔پکڑ دھکڑ نہیں کرنے دوں گا، گرفتار ان کو کریں گے تو ٹیکس چوری ثابت کرے گا۔ہمارے لوگ اہم اتحادیوں سے بات کررہے ہیں، امید ہے گنجائش نکل آئے گی، وزیراعظم اور میں نے ٹیرف بڑھانے اور ٹیکسز کی شرائط ماننے سے انکار کردیا ہے۔ شوکت ترین نے کہا کہ ملازمین کی بات درست ہے کہ 15فیصد مہنگائی بڑھی،تنخواہ میں صرف 10 فیصد اضافہ کیا ہے اور الاؤنسز سارا ٹیکس نکل جائے گا۔ لیکن پے اینڈ پنشن کمیشن کو اس کا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ ابھی ہماری جیب بھری نہیں ہوئی ،ملازمین کو مہنگائی میں ریلیف ضرور دینا چاہیے، اسی طرح گھوڑے اور گدھے میں فرق ہونا چاہیے ، سرکاری ملازمین کو کارکردگی کی بنیاد پر مراعات ملیں گی۔
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب اور پاکستان میں دفاعی معاہدہ، بھارت کا ردعمل
-
صدرمملکت آصف علی زرداری شنگھائی سے ارومچی پہنچ گئے
-
پاکستان ارض حرمین شریفین کا دفاع کرے گا ‘ علامہ طاہراشرفی
-
پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
-
برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا امکان
-
لیبیا میں ساحل کے قریب کشتی الٹ گئی، 61 افراد لاپتہ
-
مساوی اجرت کی جدوجہد، کھیلوں میں خواتین اب بھی پیچھے
-
عمران خان کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ویڈیو لنک پر پیشی کے ایس او پیز جاری
-
پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور تجارت کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
-
سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک!
-
جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا ہر لمحہ قیمتی، اینالینا بیئربوک
-
سن کریم کا ضروری ادویات کی فہرست میں دوبارہ شمولیت کا خیرمقدم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.